دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے نیو لیاری سیکٹرE 51 گڈاپ ٹاؤن نیک محمد گوٹھ میں واقع بلال مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران کابینہ، مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز ریجن ذمہ داراور دیگر ذمہ داران بھی حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔نگران کابینہ نے رکن شوری کو اس جگہ کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بتایا۔ یاد رہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس مسجد میں عنقریب قاعدہ ناظرہ کورس کا آغاز کیا جائے گا۔رکن شوریٰ نے گوٹھ کے آئمہ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔