پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس مدنی نے گجرات کے شہر سرائے عالمگیر میں قائم دارالعلوم حنفیہ رضویہ کے مہتمم مفتی نعیم اللہ نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے نعیم اللہ صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں، عاشقان رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا جس پر حضرت نے اظہار مسرت کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)