پچھلے چند دنوں سے مشتاق احمد بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار

چار نعمتیں

اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ار شاد فرماتے ہیں: جب مجھ پرکوئی مصیبت آتی ہے تو اس وقت مجھے اللہ پاک کی یہ چار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔

٭وہ مصیبت میرے دین میں نہیں ہوتی۔ ٭میں اللہ پاک کی رضا پرراضی رہتا ہوں۔ ٭ اس وقت مجھ پر اس سے بڑ ی کوئی مصیبت نہیں ہوتی۔ ٭ مجھے اس مصیبت پرثواب کی امید ہوتی ہے ۔

یار ب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشتاق احمد کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم یہ بیماری یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لئے گناہوں کا کفارہ ،ترقی درجات کا باعث اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس پانے کا سبب بن جائے۔ یا اللہ پاک انہیں صبر عطا فرما صبرپرڈھیر سارا اجرعطا فرما اور رحمت کی خاص نظر فرما۔

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ

گھبرائیے نہیں یہ بیماری ان شا اللہ گناہوں سے پاک کر دے گی۔

آپ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ ایک بہت پیارا روحانی علاج پیش کرتا ہوں مکتبۃ المدینہ کے مدنی پنج سورہ صفحہ نمبر 247 پر لکھا ہے ”یا سلام“ ایک سوگیارہ بار پڑھ کر بیمار پر دم کر نے سے ان شا اللہ الکریم اس سے شفا حاصل ہوگی، شفا حاصل ہونے تک وظیفہ جاری رکھنا ہے۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں۔ داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔

یاد رہے کہ مرد کے لیے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے۔ اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لیے فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600کا مطالعہ فرمائیں۔ ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں۔ وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔

سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں ۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالہ میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی اگربکنگ نہ کروائی تو 12 ماہ کے لئے کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لئے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو پچیس سو روپے یا اس کے زیادہ کے دینی رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔