مسلم کالونی میانوالی، پنجاب میں قائم اسپیشل پرسنز کے اسکول میں دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر اسکول کے اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بیان کیا اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسکول کے پرنسپل، ایڈمن اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی نیز اُن کے درمیان رسالہ ”اوراقِ مقدسہ“ تقسیم کئے گئے۔

بعدازاں قریبی جامع مسجد میں اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے باکسز لگائےگئے۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میدیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)