مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے 16 دسمبر 2020 بروز بدھ ملتان شریف میں ملتان
ریجن کے زون و 12 ماہ کے ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے
ہوئے رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے
شرکا کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نےذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کو 8 جنوری 2021
عیسوی کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر
کرنے،اپنے ماتحت قافلہ ذمہ داران کی تربیت کرنے، مدنی قافلوں کے لئے روزانہ کم از
کم دو اسلامی بھائیوں کو تیار کرکےان کے نام لکھنے،شرعی مدنی پھول کو نافذ کرنے
اور نئے شہروں میں دار السنہ کے قیام کے حوالے سے
بھی گفتگو فرمائی۔
واضح رہے کہ مدنی قافلوں کی دھوم دھام کے لئے رکن شوری حاجی قافلہ عطاری
ان دنوں سندھ اور پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف ذمہ داران کے مدنی مشورے لے رہے
ہیں جبکہ نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور اور پاک دارالسنہ ذمہ دار شاکر مدنی بھی
ان کے ہمراہ ہیں۔(رپورٹ:محمد
حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)