دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے تحت ملتان میں ریجن اور زون ذمّہ داران مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکاکی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔