دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے طارق روڈ اور نرسری میں واقع فرنیچر مارکیٹ  میں واقع ایک دکان پر مدنی حلقہ لگایا جس میں مبلغ دعوت ِاسلامی نے نماز اور جنت کے موضوع پر سنتّوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح حیدرآباد کےگلشنِ ثوبان اور سائٹ ایریا میں واقع مختلف فیکٹریوں میں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے فیکٹری مالکان اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں امیر اہل سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پیش کئے۔