دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن  کے تحت 5مارچ2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ مدنی حلقے میں فیضانِ نماز کورس، تربیتی کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کے درجوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مجلس کا تعارف پیش کیااور مجلس میں کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیز و تکفین فیضانِ مدینہ)