دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت  رکنِ کابینہ پنڈی اسلام آباد زون کےذمہ دار اسلامی بھائی نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ، مکتبۃالمدینہ العربیہ، مکتبۃالمدینہ، المدینۃالعلمیۃ، مدنی چینل و دیگر) اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے اعتراف میں مثبت تاثرات دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:

شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد سعید قمر سیالوی صاحب )شیخ الحدیث جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ ( ٭حضرت مولانا عطاء المصطفےٰبہادر صاحب) ناظم تعلیمات جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ) ٭حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر سعیدی صاحب )نائب مفتی جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ ( ٭حضرت مولانا اعظم حسن چشتی قادری صاحب ٭مولانا عبدالجلیل چشتی ضیائی صاحب )خطیب جامع مسجد غوثیہ مہریہ جی الیون اسلام آباد ( ٭قاری محمد سلیمان چشتی ضیائی صاحب )خطیب جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ جی 10 اسلام آباد (٭مولانا سید فضل مجیب شاہ صاحب( خطیب بٹگرام خیبر ) ٭ مولانا سید فضل حکیم شاہ صاحب( خطیب جامع مسجد اسلام آباد )