دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی حلقے میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی شرکت۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کے فضائل و اہمیت پر بیان کرتے ہوئےمجلس کا تعارف پیش کیا اور غسلِ میت کا عملی طریقہ بتایا نیز  مجلس میں کام کرنے، تجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، متعلقہ ویڈیو دیکھنے اور اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیزوتکفین فیضان مدینہ)