The course
‘Journey of Miraj’ held in Leicester, East Midlands Kabinah (Birmingham Region,
UK)

Under the
supervision of ‘Majlis short courses for
Islamic sisters’, a course, namely ‘Journey of Miraj’ was held in Leicester,
East Midlands Kabinah (Birmingham Region, UK) in previous days. Approximately, 57 Islamic sisters had the privilege
of attending this spiritual course.
In this session,
the attendees
(Islamic sisters)
were provided with information about wisdom of Miraj, rides, places, experience
of Paradise and Hell, etc. Islamic sisters made intentions of appearing in
other courses. Furthermore, they presented intentions of attending the weekly
Ijtima’ with punctuality and studying in Madrasa-tul-Madina (Baalighaat).
The course
‘Journey of Miraj’ held in West Midlands Kabinah (Birmingham Region, UK)

Under the
supervision of ‘Majlis short courses for
Islamic sisters’, a course, namely ‘Journey of Miraj’ was held in West Midlands
Kabinah (Birmingham Region, UK) in previous days. Approximately, 175 Islamic sisters had the privilege
of attending this spiritual course.
In this course,
the attendees
(Islamic sisters) were
provided with information about wisdom of Miraj, rides, places, experience of
Paradise and Hell, etc. Furthermore, they were motivated to watch the Madani
Channel and appear in other short courses.
Madani Halqahs held in different areas of South and West Yorkshire
Kabinah, UK

Under the supervision of Dawat-e-Islami, Madani Halqahs were held in
different areas of South and West Yorkshire Kabinah, UK in previous days. These
areas included Rotherham, Sheffield and Doncaster. 39 Islamic sisters had
the privilege of attending these spiritual Halqahs.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring
Bayans on the topic ‘blessings of Durud Shareef’ and motivated the attendees (Islamic
sisters) to
get the booking of Monthly Magazine Faizan-e-Madinah and attend the weekly
Ijtima’ regularly on time.

Under the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal’, a Madani Mashwarah
of responsible Islamic sisters (Majlis
Islah-e-A’maal) was held in London Region, UK in previous
days.
Kabinah Mashawarat responsible Islamic sisters (Majlis
Islah-e-A’maal)
had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Region Mashawarat responsible Islamic sister analysed the
Kaarkardagi (performance)
of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and gave them the mindset of watching the Madani Muzakirah with punctuality. Furthermore, she appreciated the better
performance of Majlis Islah-e-A’maal.
Weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at held in different areas of all
Kabinah Divisions (London Region, UK)

With the great passion of saving Muslims from sins, making them pious,
fretting about the protection of their Iman (faith) and establishing undying fear of Allah and love for the Noble Prophet
and while acting upon the saying of Sheikh-e-Tariqat Amir Ahl-e-Sunnat, under
the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were held
in different areas of all Kabinah Divisions (London
Region, UK) from 3rd to 9th March
2021. Approximately, 518 Islamic sisters had the privilege of attending these
spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring
Bayans, provided the
attendees (Islamic
sisters) the
information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated to
keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly
Ijtima’ and take part in the religious activities.

With the great passion of saving different parts of body, especially tongue
and eyes from sins, Ameer Ahl-e-Sunnat introduced a religious campaign of
Yaum-e-Qufl. In this context, Yaum-e-Qufl was observed in London,
Manchester, Birmingham, Scotland and Bradford (UK) on the first Monday in March 2021. 842 Islamic
sisters read the booklet, ‘Silent Prince’ and 301 Islamic sisters had the
privilege of observing the Qufl-e-Madinah for around 25 hours. Furthermore, 57
Islamic sisters had the privilege of observing Ayyam-e-Qufl-e-Madinah.
Ijtima’at held in
West Yorkshire Kabinah and South and West Yorkshire, UK

Under the supervision of Dawat-e-Islami, Ijtima’at were
held in the different areas of West Yorkshire Kabinah and South and West
Yorkshire, UK on 9th March
2021. These areas included Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield,
Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown,
Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and
Middlesbrough. Approximately, 920 Islamic sisters had the privilege of
attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring
Bayans on the topic ‘blessings of donations’ and gave attendees (Islamic
sisters) the
mindset of keeping associated with the religious environment of Dawat-e-Islami
and providing financial support through their donations.
Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters held in Birmingham
Region, UK

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of
responsible Islamic sisters was held in Birmingham Region, UK in previous days.
Approximately, 27
Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Region Nigran Islamic sister
analysed the Kaarkardagi
(performance) of
the attendees (Islamic
sisters),
did their Tarbiyyah and provided them the points on improving the religious
activities. Moreover, she did Infiradi Koshish and motivated other women to
associate with the religious environment.

ریاکاری کی تباہ کاریوں اور اس کے علاج پر مشتمل کتاب
رِیا کاری
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے کتاب کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ
166صفحات پر مشتمل یہ کتاب2011ء سے لیکر
اب تک4 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً 17 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ
حَسَنَةٌ ترجَمۂ
کنزُالایمان:بےشک تمہیں رسول
اللہ کی پیروی بہتر ہے۔ (سورة الاحزاب:۲۱)
1۔جمع حدیث میں صحابہ
کا کردار :
مسلمانوں کے دین کا سرمایہ اور ان کی شریعت
کی متاع کل حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا نمونہ حیات ہے۔حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اقوال و
احوال اور آپ کے شب و روز کے معمولات ہی ان کے لے سرچشمہ ہدایت ہیں۔صحابہ کرام نے
حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی کتاب
زندگی کے ایک ایک ورق کو حفظ کیا۔خلوت و جلوت ،سفر و حضر اور نجی حالات سے لے
کرعام سیاسی معاملات تک حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی کا کوئی
واقعہ نہیں ہےمگر اس کو انہوں نے محفوظ کر لیا۔وہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی احادیث کا تذکرہ کرتے۔
2۔جمع حدیث میں تابعین
کا کردار:
صحابہ کرام کے بعد تابعین اور ان کے بعد
اتباع کرنے والوں نے حفظ کیا اور کتابت
کے اس عمل کو جاری رکھا۔یہاں تک کے دوسری صدی ہجری کے بعد حدیث کی باقاعدہ تدوین
شروع ہوئی ۔ اور ابواب و کتب کی ترتیب سے حدیث کی کتابیں مدون ہوئیں ۔یوں ہمارے
پاس حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جامع سیرت اوردین کی مکمل تصویر پہچنے کا اہتمام ہوا۔
(تذکرہ المحدثین،صفحہ
۲۳)
4جمع حدیث میں اکابر علماء کا
کردار:
اکابر علماء ملت اور اسانید نے علم حدیث کی
تحصیل کے لئے اپنی زندگیاں واقف کر دی تھیں ۔ انھوں نے بار ہا صرف ایک حدیث کی خاطر سینکڑوں میل کا سفر کیا۔طلب حدیث
میں کوئی چیز ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی تھی ۔وہ اپنے شاگردوں سے بھی احادیث روایت کر لیتے تھے ۔انہوں نے احادیث کو اپنے سینوں میں اور پھر نوشتوں میں
محفوظ کیا،ناقلین حدیث کو پرکھنے کے لئے علم رجال ایجاد کیااور اس میدان میں حیرت
انگز کارنامے انجام دیئے ۔(تذکرۃ ُ
المحدثین صفحہ۲۳)
4۔فرمان مصطفی صلی الله
عليه وسلم:
علم کی طلب جاری رکھو، اگرچہ چین ہی کیوں نہ
جانا پڑے۔
اگرچہ اس حدیث کو محدثین نے انتہائی ضعیف
قرار دیا ہے۔ لیکن اس حدیث کو ضعیف قرار دینے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ وہ سرے
سے حدیث ہی نہیں ہے۔
بعض
محدثین نے اس حدیث کا یہ مفہوم بیان کیا ہے کہ یہاں چین سے مراد ملک چین نہیں ہے
بلکہ اس سے مراد دوردراز کاخطہ ہے یعنی
علم کے حصول کے لئے اگر تمہیں دور بھی جانا پڑے تو جاؤ۔ ( مسند امام اعظم ،سصفحہ
6)
ایک حدیث کی خاطر ایک ماہ کا سفر:
حضرت
جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں مجھے پتا چلا کہ نبی اکرم کی ایک حدیث
فلاں صحابی سے پتہ چل سکتی ہے میں نے ایک اونٹ خریدا اس پر زاد راہ رکھا اور ایک
ماہ تک سفر کرنے کے بعد شام پہنچا وہاں حضرت عبداللہ بن انیس انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کے دروازے پر آیا اور اندر پیغام بھجوایا کہ انہیں بتا
دیا جائے جابر آپ کے دروازے پر موجود ہے انہوں نے دروازے پر آکر پوچھا جابر بن عبد الله ؟
میں
نے جواب دیا جی ہاں۔ انہوں نے باہر آ کر مجھے گلے لگایا میں نے انہیں بتایا کہ
مجھے یہ پتہ چلا ہے ایک حدیث آپ نے نبی اکرم سے سنی ہے( اس کے بعد خاصی طویل روایت
ہے)
اس
حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ کرام علم حدیث کے حصول کے لیے کس قدر محنت اور مشقت
برداشت کرتے تھے آج ہمارے زمانے میں جب کہ علم حدیث اور سیرت کے بارے میں شائع شدہ
کتابیں موجود ہیں ہمیں اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ ہم ان کا مطالعہ کرنے کی زحمت
کرلیں۔ (مسند امام اعظم صفحہ 60)
روایت حدیث کی تعداد:
حضور
صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد دور صحابہ کے تابعین میں صحابہ کی ضروریات
کو دیکھ کر محفوظ کرنا شروع کیا۔ حضرت
ابو ہریرہ(5374) احادیث مروی ہیں۔
حضرت
عبداللہ بن
عباس سے( 1660) احادیث مروی ہیں۔
حضرت
انس رضی اللہ تعالی عنہ سے( 2286) احادیث
مروی ہیں.
ام
المومنین حضرت سیدنا عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے( 2210) احادیث مروی ہیں.
حضرت
عبداللہ عصر
سے (1630) احادیث مروی ہیں.
حضرت
جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے (1540) احادیث مروی ہیں۔
( تذکرۃ المحدثین،
صفحہ نمبر 31تا 32)

اعتدال
کا مطلب ہے "دو حالتوں میں توسُّط اختیار کرنا۔"(مصباح اللغات)
میانہ روی اعتقادات، عبادات، معاملات و اخلاقیات ہر معاملے میں ضروری ہے، میانہ روی کی تعلیم دیتے ہوئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" دین
آسان ہے اور جو دین میں سختی اختیار کرتا ہے، دین اس پر غالب آجاتا ہے، بس سیدھی راہ چلو، میانہ روی اختیار کرو، خوش رہو۔"(ریاض الصالحین، باب فی الاقتصاد
فی الطاعۃ، ص 51، حدیث 145)
آج
ہمارے معاشرے میں بداَمنی بڑھتی جا رہی ہے،
گھروں میں ناچاقیوں کی فضا پھیلتی جارہی ہے، اِداروں کا اَمن و سکون تہہ و بالا ہو چکاہے، اس کی ایک وجہ اعتدال ومیانہ روی کا دامن چھوڑ
کر افراط و تفریط سے کام لینا بھی ہے، آج
ہمارے گھروں میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں، ساس بہو کی
لڑائیاں، میاں بیوی کی ناچاقیاں عام ہیں، حتیٰ کے نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ آئے دن طلاق کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، اگر شوہر بیوی کے نامناسب رویّے پر فوری جذبات میں آ ئے، بیوی پر ہاتھ اٹھائے، طلاق دے کر اپنا گھر برباد کر نے کی بجائے اعتدال سے کام لے اور شریعتِ اسلامیہ کی تعلیمات کے مطابق بیوی کی سرزنش کے لیے مناسب
اقدام اٹھائے تو کئیں گھر تباہ ہونے سے بچ سکتے ہیں، دینِ اسلام کی تعلیمات تو یہ ہیں:
ترجمہ کنزالایمان:" اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو، تو انہیں سمجھاؤ اور ان سے الگ سوؤ اور اُنہیں
مارو، پھر اگر وہ تمہارے حکم میں آجائیں تو اُن پر زیادتی کی کوئی راہ نہ چاہو، بے شک اللہ
بلند بڑا ہے۔(پارہ 5، سورۃ النساء، آیت34)
یوں
ہی ہمارے معاشرے کا ایک اَلمیہ بگڑی ہوئی نسل بھی ہے، اس کی ایک وجہ اولاد کی تربیت میں میا نہ روی سے
کام نہ لینا ہے، بعض والدین تو اولاد کے معاملے
میں اس قدر نرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ
اولاد کی بڑی غلطیوں پر بھی چشم پوشی سے کام لیتے اور درحقیقت اَنجانے میں ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں، اس کے برعکس بعض والدین معمولی معمولی باتوں پر
بے جا سختی کا مظاہرہ کر کے اولاد کو باغی
اور نافرمان بنا دیتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ افراط و تفریط سے کام لینے کے بجائے اپنی اولاد کی صحیح معنوں
میں اِسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں،
ان کو دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول فراہم
کریں، ان شاء اللہ عزوجل ان کی اولاد ان کی آنکھوں
کی ٹھنڈک بنے گی۔
یوں
ہی اَساتذہ شاگردوں کے، سیٹھ ملازموں کے، اَفسر نوکروں
کے بلکہ ہر حاکم اپنے محکوم کے معاملے میں اعتدال و میانہ روی سے کام لے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ہمارا معاشرہ اَمن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

پیٹ سے اُدھار:
ایک
اللہ کا بندہ بازار سے گزر رہا تھا، قصائی نے آواز دے کر کہا، میاں جی! گوشت لے
جاؤ؟کہنے لگے، میرے پاس پیسے نہیں،قصائی بولا:" کوئی بات نہیں،اُدھار کر لیں،
اُنہوں نے کہا:" تُجھ سے اُدھار
کرنے سے بہتر ہے میں اپنے پیٹ سے اُدھار کرلوں۔"
ایک
دانا کا قول ہے:" امیر وہ نہیں جس کی آمدنی زیادہ ہو، امیر وہ ہوتا ہے جس کے اخراجات آمدنی سے کم ہوں۔"
بعض
افراد نہ پیٹ سے اُدھار کرتے ہیں اور نہ اخراجات کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بس غربت کا رونا روئے جاتے ہیں، دل میں اُٹھنے
والی ہر
خواہش کو پورا کرنا یا کسی صاحبِ حیثیت شخص کو دیکھ کر اس کے طرزِ زندگی کو اپنانا
عقلمندوں کا کام نہیں، ضرورت پوری کرنے پر
توجّہ دینی چاہیے، خواہشات پوری کرنے پر نہیں، کیوں کہ خواہشات کی اِنتہا نہیں ہوتی۔
میانہ روی کا معنی:
اسلام
دینِ کا مل ہے، اسلام ہمیں میانہ روی کی
تعلیم دیتا ہے، "میانہ روی"
فارسی زبان کا لفظ ہے، عربی میں اسےا عتدال کہتے ہیں، میانہ روی کا معنی ہے "درمیانہ راستہ"،
زندگی کے تمام معاملات میں افراط و تفريط (کمی
اور زیادتی) سے بچتے ہوئے درمیانہ راستہ اپنانا چاہیے، پرمسّرت اور کامیاب زندگی کے لیے میانہ روی نہایت
ضروری ہے، کوئی بھی معاشرہ میانہ روی کے
بغیر ترقی نہیں کر سکتا، روز مرہ زندگی کے
ذاتی معاملات ہوں یا گھریلو اخراجات، سب میں
خرچ کرتے ہوئے نہ اسر اف(جہاں خرچ نہ کرنا ہو وہاں خرچ کرنا یا ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا اسراف ہے) سے کام لیا
جائے، نہ بخل (کنجوسی)کی جائے، بلکہ
درمیانہ راہ اختیار کرنا چاہیے۔
اللہ تبارک تعالی کامل ایمان والوں کے خرچ کرنے کا حال بیان فرماتا ہے،
ترجمہ کنزالایمان:اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں، نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال
پر رہیں۔" (پارہ 19، سورةالفرقان ، آیت نمبر 67)
اس
آیت مبارکہ میں بیان کیا گیا کہ کامل ایمان والے اسراف اور تنگی دونوں طرح کے
مذموم طریقوں سے بچتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان اعتدال سے رہتے ہیں۔
مروی
ہے کہ " جس نے کسی حق کو منع کیا، اس
نے اِقتاریعنی تنگی کی اور جس نے ناحق میں
خرچ کیا اس نے اِسراف کیا۔"(صراط الجنان، ج 7، ص 56)
صدقہ
و خیرات کرنے میں نہ بخل سے کام لیا جائے،
نہ ہی اپنے بال بچوں کو نظر انداز کرتے
ہوئے سارے کا سارا مال خرچ کر دیا جائے، یہاں
تک کہ قرض لینے کی نوبت آ جائے۔ اللہ
تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے،
ترجمہ کنزالایمان:اور اپنا ہاتھ اپنی گردن
سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ پورا کھول دے کہ تو بیٹھ رہے ملامت کیا ہوا تھکا ہوا "۔(پارہ
15،بنی اسرائیل،29)
خوشحالی کا دارومدار:
مفتی
احمد یار خان نعیمیرحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں "کہ خوشحالی کا دارومدار دو چیزوں پر ہے، کمانا، خرچ کرنا، مگر ان دونوں میں خرچ کرنا بہت ہی کمال ہے، کمانا سب جانتے ہیں، خرچ کرنا کوئی کوئی جانتا ہے، جسے خرچ کرنےکا سلیقہ آ گیا، وہ ان شاءاللہ
عزوجل ہمیشہ خوش رہے گا۔
( مراۃ المناجيح، جلد6، ص634)
Social circle بچت کیسے کریں:
اپنے سوشل سرکل سے پرہیز کریں، جہاں ہر وقت مہنگی چیزوں اور فضول خرچی کے بارے
میں بات چیت ہوتی ہو،ورنہ یہ صحبت آپ کو ہر وقت پیسے خرچ کرنے پر مجبور کرتی رہے گی۔
خواہشات کیسے کم ہوں:
شُکر
گزاری کا مزاج ڈپریشن سے محفوظ رکھتا ہے، لا حاصل (جو پاس نہیں) کے لئے حاصل( جو پاس ہے)
نہ چھوڑئیے، بہت سی ایسی چیزیں جو کسی وقت
میں ہمارے لئے اس قدر اہم ہوتی ہیں کہ ہم ان کے حصول کے لیے روتے ہیں، چلاتے ہیں اور بہت ضد سے انہیں حاصل کر پاتے ہیں،
ایک وقت آتا ہے وہ ہمارے لئے فالتو سامان سے زیادہ کُچھ نہیں ہوتیں،
ان میں سے اکثر چیزوں کو ہم ایک عرصہ تک کبھی
استعمال بھی نہیں کرتے، ہم لاحاصل کو بہت زیادہ پُرکشش اور عمدہ خیال کرتے ہیں اور حاصل کو ذرا خاطر میں
نہیں لاتے، نتیجتاً ہمیں اپنے حاصل پر مطمئن
ہونا چاہیے اور لاحاصل کے لئے دل اُداس نہیں
کرنا چاہیے۔
طرزِ زندگی سادہ بنائیں:
زندگی
آسان ہے، بس یہ بوجھ تو خواہشوں اور خوابوں کا ہے، ہر وقت کھاتے رہنے اور اور نِت نئے چسکے لگانے سے بندہ صحت مند نہیں ہوتا، وقت پر کھائیں، سادہ اور مناسب غذا استعمال کریں،
ملبوسات میں(کپڑے، جوتے، رو مال وغیرہ قیمتی خریدنے کے بجائے آرام
دہ اور کم قیمت خرید یں)۔
حدیث
مبارکہ ہے:"مَا عَالَ مَنِ اقْتَصِدَ"جس
شخص نے میانہ روی اختیار کی وہ محتاج نہ ہوگا۔"
تیز گفتگو کرتے ہوئے اونچے اور سخت لہجے میں یا بالکل دھیمی آواز میں بات کرنے کے بجائے معتدل
انداز میں گفتگو کرنی چاہیے۔
قرآن
پاک میں ارشاد ہوتا ہے :ترجمہ کنز الایمان: "اور میانہ چال چل اور اپنی آواز کچھ پست کر۔"
ٍ( لقمان، آیت19)
عبادت میں بھی میانہ روی:
اسلام
میں عبادت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور قرآن مجید میں ہے" کہ انسان اور جنوں کی پیدائش کا بنیادی مقصد ہی عبادت ہے"۔
عبادت کی اتنی اہمیت کے باوجود بھی عبادت میں اعتدال کا حکم دیا گیا ہے، چنانچہ ایک
مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور فرمایا:" کہ مجھے یہ خبر ملی ہے کہ تم رات رات بھر نماز
پڑھتے ہو اور دن میں روزے رکھتے ہو، انہوں نے کہا: بے شک ایسا ہی ہے، آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ایسا نہ کرو، نماز بھی پڑھو اور سؤو بھی، روزہ بھی رکھو اور چھوڑو بھی کیونکہ تم پر تمہارے جسم کا حق ہے، تمہاری آنکھ کا حق ہے، تمہارے مہمانوں کا حق ہے اور تمہارے بیوی بچوں
کا حق ہے۔( صحیح بخاری، حدیث نمبر1975، صفحہ:39)
اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے ، "
اتنا ہی عمل لازم کرو، جتنا تم آسانی سے
کر سکو۔"
اللہ پاک سے دعا ہے، رب کریم ہمارے دلوں سے دنیوی خواہشات نکال کر
فکرِ آخرت کا جذبہ دائمی ڈال دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم