13مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار کراچی محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری، لاہور شمالی و جنوبی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور K.P.Kکے رکن زون کا فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہورکا شیڈول رہا جہاں انہوں نے تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے بکسز تیار کرنے والے کارخانوں اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران نے کارخانوں میں مختلف مراحل سے تیار کئے جانے والے بکسز کا جائزہ لیا اور بکسز تیار کرنے میں عملی طور پر حصہ لیا۔ ریجن ذمہ داران نے دور جدید کے مطابق مختلف طریقوں سے نئے بکسز تیار کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں ریجن اور دیگر ذمہ داران نے جامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا دورہ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

بعد نماز ظہر فیضان مکہ مدینہ سٹی شاہدرہ میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔