دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   01 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلام آباد ریجن کے زون گجرات میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں و زون مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغات کو ہفتہ وار اجتماع ، نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات وغیرہ کے اہداف دیئے گئےاور اس کے علاوہ جن اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے حوالے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے حل بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساودرن افریقہ ریجن کی ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی گئی اور کارکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور کاکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا مزید کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ شعبہ پرتقرری کرنے کی ترغیب دلائی مزید سوالات کے جوابات دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  30 ستمبر2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے لاہور جوہر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جوہر ٹاؤن میں علاقائی دورہ میں شرکت فرمائی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29اور30ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقر یبا 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے امت ِمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


2اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کے تحت اطراف کابینہ میاں جو گوٹھ گاؤں نم شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کی شخصیات اور کسان نے شرکت کی۔ رکن ریجن حاجی زاہد عطاری نے ”شکر کرنے والوں کے واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ناشکری کے فوائد اور نقصانات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار صابر علی عطاری نے 3دن کے کفن دفن رہائشی کورس، 7دن کے آن لائن کفن دفن کورس اور پریکٹیکل فارمیٹ کفن دفن شارٹ کورس کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔


ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کے لئےمدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122 کے آفیشل ٹرینرز محمد سجاد اور زاہد حسین نے فرسٹ ایڈکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


یکم اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران سمیت زون اور ریجن  ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے اسلام کی خدمت پر قربانی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اوردین اسلام کے لئے محنت وکوشش اور قربانی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی پرشرکا کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 2اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزیر آباد  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ داران اور مفتش سمیت زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی بستہ لاہور ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے مدنی انعامات اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شعبے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے 12مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت بھی کی۔