دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland) ریجن کی جملہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت ۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی زبان کے ساتھ اپنے کردار سے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شرعی مسائل کے لئے دارالافتاء اہلسنت سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام17 ستمبر 2020 ء کو لندن ریجن کے شہر  چشم (Chesham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و پیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کے بارے میں بتایا نیز اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2020ء کو لندن ریجن کےعلاقےوالتھم سٹو (Walthamstow) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کو کیسا ہونا چاہئے اور مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول د ئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یوکے کے مانچسٹر( Manchester) ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اس شعبے کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے انہیں مدرسات بنانے اور نئے شہروں میں مدارس شروع کرنے کے اہداف دیتے ہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل( Rochdale) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کو کیسا ہونا چاہئے اور مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز اپنے اعمال کامحاسبہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام ستمبر 2020ء میں یوکے لندن ریجن میں 03دن پر مشتمل” تربیت ِ اولاد کورس “ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

ایسٹ لندن (East London)، ریڈنگ (Reading)، ولڈسن گرین(Willesden Green) ، ہنسلو (Hounslow)میں اسلامی بہنوں کے ایڈمیشن جاری ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیراہتمام برمنگھم ریجن کے شہر بلیک کنٹری (Black Country)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شخصیات سے رابطے مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری کے حوالےنکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن  ویسٹ مڈلینڈز سنٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں”اپنی نماز درست کیجیئے کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے مسائل ، نماز کا طریقہ اور قضانمازوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 18ستمبر 2020ء کو اٹلی کے شہر روم ( Rom ) اورآنسیو(Anzio) میں بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ اور اہل بیت اطہار کے فضائل بیان کئے نیز انہیں ان کی سیرت پر چلنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں ترینیتات (Trinitat)،وری آمات( Virrei Amat) ،کورنے یا (Cornellà de Llobregat) ،لا سالوت (La Salut) اور سانتا کولوما( Santa Coloma) شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔