دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 15 ستمبر 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی جوہر ٹاؤن کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لاہور ریجن ذ مہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا سے 12 مدنی کام کرنے اور ان کارکردگی مجلس کو پیش کرنے، بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے، بستے پر آنے والے مریضوں کو 12 مدنی کام کرنے، ہفتہ رسالہ پڑھنے سمیت دعائے صحت اجتماعات جیسے کئی امور پر کلام کیا جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:  محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 11اور12ستمبر 2020ء بروز جمعہ اور ہفتہ ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و ریجن ذمہ داران سمیت مالیات،مدرسہ و جامعہ للبنین و للبنات،مدنی عطیات بکس اور مدنی بستہ کے زون اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و ریجن نگران حاجی اسلم عطاری نے شرکا سے 6سالہ بجٹ اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کرتے ہوے شرکا کو مختلف اہم نکات دیئے جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سید احمدرضا عطاری ۔رکن زون مالیات مظفرگڑھ+ڈی جی خان زون ملتان ریجن)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں علی پور میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژنوں کے مشہور مقامات پر تشہری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے 2مدنی کاموں کو کرنے ، کیبل پر مدنی چینل کا ڈیٹا دینے، موبائل ما رکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹ بنانے ،25ویں اور 12ویں پربھرپور مدنی چینل عام کرنے، گھروں دوکانوں اوربازاروں کو سجانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اشرف عطاری ملتان زون زمہ دار بھاولپور/وھاڑی زون)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی (Germany) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ،کینیڈا) سے تقریباً 903 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہرہیوسٹن( Houston) اور ڈیلس(Dallas) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور والدین سے حسن سلوک کرنے کی ترغیب دلائی نیزمدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر سکرامنٹو (Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین، بہن اور بھائی کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز قریبی رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر نیو یارک میں چار  مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، فوسٹرایوینیو،برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island Avenue, Foster Avenue, Brighton Beach Avenue, Benson Hurst Avenue)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 116 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں ”تفسیرِ سورۂ رحمٰن کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا بامحاورہ ترجمہ و تفسیر سیکھانے کا سلسلہ ہوا نیز مختلف امور پر تربیت بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس( Dallas) میں آن لائن 5دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام اور نجاستوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی نیز کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  22 محرم الحرام تا 28 محرم الحرام1442ھ تک یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

223اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

281اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

416اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

646 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

548 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

462 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار200، لندن ریجن سے 1ہزار814، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار286، برمنگھم یجن سے 4ہزار53، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا12ہزار731اسلامی بہنوں نے رسالہ ” غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔