14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 ستمبر سے 29 ستمبر2020ء
تک یوکے کے شہروں بریڈفورڈ ،لیڈز ،ہالی فیکس، کیگلی، نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور
مڈلز برو(Bradford, Leeds, Halifax,
Keighley, New Castle, Stockton on Tees) میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج
ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں
اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔