دعوت اسلامی کی مجلس  فیضان مدینہ کے تحت 16 ستمبر2020ء بروز بدھ سرائے سدو اور عبد الحکیم میں زیر تعمیر فیضان مدینہ کا شفیق مدنی عطاری رکن زون مجلس فیضان مدینہ نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر مقامی فیضان مدینہ مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو خدمات دین میں بڑھ چڑھ تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیکی کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 16 ستمبر2020ء بروز  بدھ لاہور ،کے پی کے،شیخوپورہ اور ننکانہ،میں عطیات بستے کا افتتاح ہوا اس موقع پر مفتش مدنی بستہ ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد شکیل عطاری ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے تادم تحریر اللہ کے فضل کرم سے دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام لاہور ریجن میں 15 نیو مدنی بستے خدمات دین میں تعاون کے حوالے سے لگے اور ان کا افتتاح کیا گیا ۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری)


دعوت اسلامی کی  مجلس کارکردگی کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ ہجویری اسکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے کارکردگی، مکی، مدنی اور عطاری شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے شرکا کو مطالعہ کارکردگی سے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے جدول پر کلام کیا نیز کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ:شہزاد عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2020ء کو  پشاور زون میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16ستمبر 2020ء کو  پشاور میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے پشاور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن نگران نے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے ۔ لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ایبٹ آباد کابینہ کے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور شارٹ کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ایبٹ آباد میں ہزارہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے گوجرانولہ سیشن کورٹ کے اطراف میں ہونے والے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور شارٹ کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے گوجرانولہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیےاور نیتیں کروائی گئیں۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جنوبی اور شمالی لاہور زون کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں میں ہونے والے کمزوری کو دور کرنے کے لیے اہداف دئیے اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 ستمبر 2020  ء کو میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام پابندی سے کرنے کا ذہن دیا ۔مزید مالیات ٹیسٹ مکمل کروانے ،کفن دفن کے شعبے کے تحت ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔

ڈویژن نگران کو اپنے تمام شعبوں کی تقرری مکمل کروانے ،مدنی کاموں میں ہونے والی کمی کو دور کرنے کا مدنی ذہن دیتے ہوئے مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے بستے کے لیے ذمہ داراسلامی بہنوں کے نام لیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2020 ء کو  حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹنڈوآدمزون میں اراکین ریجن اور زون ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے غوروفکر کی اہمیت پر نکات بیان کئے اور شعبوں کے مسائل سنے ، انکے حل کے لیے تجاویز پیش کیں نیز مدنی کاموں میں مضبوطی کے لیے اہداف بھی دئیے۔