دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چشتیاں شریف ایڈوکیٹ رانا محمد افضل کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رمضان عطاری نے اللہ سب کچھ جانتا ہے کے موضع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہمارے عمل کو جانتا ہے چاہے وہ عمل اچھائی پر مشتمل ہو یا برائی پر، ہمارے اچھے اور برے عمل پر کوئی مطلع ہو یا ناہو مگر ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم نے اچھا کیا یا برا۔

مبلغ دعوت اسلامی نے چشتیاں شریف ایڈوکیٹ رانا محمد افضل کے چیمبر میں موجود حاضرین کو اپنے عمل کو خالص اللہ کی رضا کے لئے کرنے،اپنی آخرت کو سنوار نے کے لئے کوششیں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے مزید کہا کہ اپنے رب کے حضور حاضر ہوں تو ہمیں برے اعمال کی ذیادتی کی وجہ سے شرمندگی نا اٹھانی پڑے اس لئے نیک عمل کر کے اپنے رب کو راضی کر نے کے لئے سنٹر ل پارک فیضان مدینہ چشتیاں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت24ستمبر 2020ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن سیاکوٹ زون گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں عطیات بکس زون ذمہ دار محبوب عطاری نے شرکت کی ۔

محمد اسد عطاری ریجن زمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شعبے کو خود کفیل کرنے کے لئےعطیات بکس بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول پیش دیئےجس پر عطیات بکس کے ذمہ دار نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:سید نعمان عطاری المدنی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ واہ اٹک زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 24ستمبر 2020ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن سیاکوٹ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں محمد اسد عطاری ریجن زمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے ریجن زمہ دار مجلس اجارہ تصور مدنی عطاری مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اسلام آباد ریجن کے اجیروں کے مسائل اور اوراپڈیٹ اجارہ اصولوں پر بات کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ معاملات حل فرمائے۔ (رپورٹ:سید نعمان عطاری المدنی رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ واہ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 23ستمبر 2020 بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون بشیر احمد عطاری اور عطیات بکس کے ریجن ذمہ دار محمد نوید عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے جھوٹ کی تباہ کاریاں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات بکس بڑھانے، سوفٹ ویئر میں ڈیٹا مکمل کرنے، شعبے کو خود کفیل کرنے ، کلیکشن مکمل کرنے ، ڈپوزٹ مکمل کرنے اور اپنے کام کو مینج کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے جبکہ دو ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ وقت پر پیشگی اور عملی جدول کے متعلق کلام کیا۔ (رپورٹ : فضل الرحمٰن عطاری، ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)


دعوت اسلامی کے تحت احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شاہی والا کے مدرسین اور ناظم نے شرکت کی۔ نگران کابینہ احمد پور شرقیہ مظفر حسین عطاری نے مدرسے میں بچوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور قاری صاحبان کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ساہیوال زون کے ڈویژن تلمبہ میں موجود مختلف مزارات اولیاء پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں درباروں پر ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ داران نے ایک ماہ کے قافلے کے لئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام برنالہ کشمیر کیبل نیٹ ورک ہیڈینڈ کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ضلع بھمبر کیبل ایسوسی ایشن کےصدر رضا صاحب، ڈسٹرکٹ لیول ایڈور ٹائرنگ مینیجر راجہ زاہد اور پنگالی کیبل ہیڈینڈ نے شرکت کی۔ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کیبل پر مدنی چینل اچھے رزلٹ کے ساتھ چلانے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں نگران مجلس انجم رضا عطاری نے صدر صاحب کو ڈسٹرکٹ لیول پر کیبل آپریٹر اجتماع کروانے ذہن دیا جس میں صدر صاحب نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت کیبل ہیڈینڈز کو شرکت کروانے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے  نگران انجم رضا عطاری نے ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری کے ہمراہ مظفر آباد کشمیر میں موجود حضرت سائیں سہیلی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مانگا منڈی لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ سمیت پولیس اہلکار نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں  بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام K.P.Kکے علاقے وگی کی مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے پاکستان بھر میں باکسز لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈیفنسU منظور کالونی کراچی کی جامع مسجد ڈائمنڈ ایجنسی میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسزلگایا گیا۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری، رکن زون مدنی چینل عام کریں بن قاسم زون)


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پورمیں اسٹار ہائیر سیکنڈری اسکول کے ڈائیریکٹر چوہدری رضا مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور علی پور میں موجود جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے وزٹ کی دعوت دی نیز نگران کابینہ نے انہیں کڈز مدنی چینل کے کلپ بھی دکھائے۔