اسلامی بہنوں
کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 19ستمبر2020ء کوکراچی گلستانِ جوہر کے
علاقہ بھٹائی آباد میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی انعامات کا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 21ستمبر2020ء کو کراچی کے علاقے صدر میں مدنی انعامات کی زون ذمہ دار نے
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں
15 مدنی انعامات کی زون ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مدنی انعامات کی کارکردگی مضبوط کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے محاسبہ تحریک مضبوط کرنے پر
کلام کیا گیا۔ مدنی مذاکرے کے فوائد بتاتے ہوئے مدنی مذاکرے نہ دیکھنے سننے والیوں
کے درمیان مدنی انعامات اجتماع کرنے کا ذہن دیا گیا تاکہ مدنی مذاکرے کی اہمیت
اجاگر کی جائے۔
مدرستہ المدینہ بالغات، پاک اور ریجن سطح کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن کا مدرسات میں تربیت
کا سلسلہ
19 ستمبر
کو اسلامی بہنوں کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020 ء سے شروع ہونے والےمدنی قاعدہ
کورس کے لئے مدرسات کی صدقہ آباد میں تربیت
کا سلسلہ ہوا جس میں انہیں کورس کامکمل
جدول سمجھایا گیا نیز تدریسی انداز کو پریکٹیکل کر کے سکھانے کاطریقہ بتایا گیا۔
ریجن کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ
بالغات کی مدرسات کو مدنی قاعدہ پڑھانے
کاآسان اور بہتر طریقہ اپنانے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔
اسلامی بہنوں کے شعبے مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 سے
24 ستمبر2020 ء تک کراچی، کھارادر کے مختلف علاقوں میں کئی مقامات پر سورہ رحمٰن
کورس ہوا جس میں کم و بیش 160 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
کورس کے
اختتام(end) پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مزید کورسسز
کرنے، اکثر اسلامی بہنوں نے صراط الجنان سننے اور پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں نے کورس کی پسندیدگی کا اظہار کیا،
کورسز کروانے اورخصوصا نماز کورس کروانے
کے مشورے بھی دئیے۔
مدرستہ المدینہ بالغات، ریجن مشاورت اور ریجن کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن کا مدرسات کے درمیان چیکنگ ٹیسٹ
ذمہ داران
دعوت اسلامی کی مولانامفتی عبدالغفارحلیمی صاحب اور مولانا خدا بخش سکندری صاحب سے
ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں لیاقت عطاری نگران کابینہ قلات نے
مولانامفتی عبدالغفارحلیمی صاحب مہتمم جامعہ غوثیہ قلات سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ
نے مفتی عبدالغفارحلیمی صاحب کو دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروف عمل عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔
دوسری جانب محمد افضل عطاری مدنی نگران مجلس رابطہ بالعلماء رکن ریجن ،رکن زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ جامعہ راشدیہ کی کتب خانہ کا وزٹ کیااور مولانا خدا بخش
سکندری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے المدینہ العلمیہ کےتحریری و تصنیفی کام کے متعلق بریفنگ دی جبکہ نگران مجلس نے مولانا خدا
بخش سکندری صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت 25 ستمبر 2020 ءبروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس سمیت نگران مجلس نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمدطارق عطاری نگرانِ مجلس مدنی کورسزواعتکاف نے مجلس
تفتیش مدنی کورسز کے مدنی مشورے میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت ہونے والے مختلف کورسز پر کلام کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)
کراچی کے
علاقے بھینس کالونی میں قائم عثمانی غنی مسجد میں مدنی مشورے کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و
اورادِ عطاریہ کے تحت 23ستمبر2020ء بروز
بدھ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں قائم عثمانی غنی مسجد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں بن قاسم کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد طارق عطاری رکن مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
نے مشورے میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ
لینے ، بستوں پرحاضری کی پابندی کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا
انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے جیسے کئی
امور کے متعلق شرکا کی تربیت کی ۔(رپورٹ:محسن
عطاری زون ذمہ دار )
بذریعہ انٹر نیٹ
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے ریجن سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
26ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے ریجن سطح کے
ذمہ داران کا نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے مدنی مشورہ کیا ۔
مشورے میں نگران مجلس نے ریجن ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے طے شدہ مدنی پھولوں پر عمل
کرنے اور اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ نیز مدنی قافلوں کی ترغیب
دلائی اور ہر ریجن میں سے ایک زون ذمہ دار کو ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین
نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں استخارہ آفس کے مدنی
عملے کا مدنی مشورہ اور تربیت
کا سلسلہ
24ستمبر2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم استخارہ آفس میں مجلس مکتوبات و اورادِ
عطاریہ کے تحت استخارہ آفس کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ و تربیت کا سلسلہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی
آصف عطاری نگرانِ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے استخارہ کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے اور استخارہ نمبر کے حوالے سے کلام
کیا۔
یاد رہے: 02134858711اس نمبر پر ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے یہ سروس آن رہتی ہے اتوار کو یہ
سروس بند ہوتی ہے ۔استخارہ کروانے والے اسلامی بھائی مذکورہ نمبر پر ہاتھوں ہاتھ
استخارہ کرواسکتے ہیں ۔
نوٹ:اس نمبر پر صرف اسلامی بھائی رابطہ فرمائے اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں
۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و
اوراد عطاریہ)
سلسلہ روحانی
علاج کے مبلغین اور مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے آفیشل فیز بک پیج کے مبلغین کا مدنی مشورہ
23 ستمبر2020ء بروز بدھ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سلسلہ روحانی علاج کے مبلغین اور مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کے آفیشل فیز بک پیج کے مبلغین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بذریعہ زوم ہند اور بنگلہ
کے مبلغین نے شرکت کی ۔
نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے آفیشل فیز بک پیج کےو یورز کی
تعداد ایک لاکھ سے تجاوز ہونے کے متعلق آگاہی
فراہم کی۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن
مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فاروق آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ ذمہ
دران سمیت مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی شکیل حسین عطاری لاہور ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ
نے شعبے کو مزید مضبوط کرنے اور 12 مدنی
کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیتے
ہوئے خود کو نیکیوں کی طرف لانے اور صاف صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کے حوالے سے
ذہن دیا جبکہ ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ
نے شعبے کی ترقی کے متعلق اہداف طے کئے۔