اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنہ للبنات کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء کو آن لائن”اصلاحِ اعمال کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 24 کراچی ریجن، 4 کوئٹہ اور1 بہاولپور کی تھیں۔

اس کورس کے ذریعے اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنےاور فقہی مسائل سے متعلق علم حاصل کیا۔

کورس کرنے کے بعد اسلامی بہنوں کے بہت اچھے تاثرات تھے اور مزید بھی اسی طرح کے آن لائن کورسز اور رہائشی کورسز کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیرِ اہتمام24 ستمبر2020ء کو کراچی ریجن میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ریجن ذمہ دار سلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت اجتماعِ پاک میں تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں 113 اسلامی بہنوں نے تعویذات لئےجبکہ انہیں اوراد و وظائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء کو  کراچی ریجن ساؤتھ اور ایسٹ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے عین مطابق غسلِ میت کرنے اور اس خدمت کو انجام دینے کی نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کھارادر کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ49ہزار699 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام ہجوىرى ریجن کے ملک اىران میں 8 دن پر مشتمل”سنتوں بھرا اجتماع کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و افادیت،نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں صوبائی وزیر برائے محنت و انفرادی قوت عنصر خان، ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر انصر ہرل کی آمد ہوئی۔ نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے انہیں خوش آمدید کہاجبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی مختلف فلاحی کاموں، مدنی کاموں ، بلڈ ڈونیشن اور حالیہ بارشوں میں امت مسلمہ کی دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والی امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔شخصیات نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سراہا اور جملہ مدنی کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدنی قافلہ، مجلس مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہ فروری اور اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔


ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اسلام آباد کے C.Oمحمد رضوان عطاری کی مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی۔ محمد رضوان عطاری نے فیضان مدینہ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں کروائے جانے والے مختلف کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ C.Oمحمد رضوان عطاری نے اپنی ترخدمات اور کورسز جامعۃ المدینہ للبنین کے طلباء کے لئے Free of cost کروانے کی آفر پیش کی جس پر رکن شوریٰ نے ان کی پیشکش کو سراہا اور جامعۃا لمدینہ للبنین کے طلباء کو مختلف کورسز کروانے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ اختتام پر رکن شوریٰ نے ان کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام علی ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف جامعات المدینہ میں ضروری سہولیات، ماہانہ کچن اخراجات، سیلری اخراجات، طلباء کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نےفیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنین کو مثالی بنانے کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے انہوں نے بھی جامعۃ المدینہ للبنین میں تعلیمی امور اور تنظیمی مدنی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف زیر تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عطیات کی کمی کی وجہ سے روکے ہوئے پروجیکٹس پر مدنی بستہ لگوانے اور تعمیرات کو دوبارہ شروع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سردار اکبر خان درانی کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔سردار اکبر خان نے رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار اکبر خان نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور فیضان مدینہ میں پودے لگائے۔