اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس شارٹ کورسز کی 3 زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ شارٹ کورسز کو مزید بہتر بنانے کہ حوالے سے زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نکات دئیے۔ بہتری پر حوصلہ افزائی اور کمزوریوں پر احسن انداز میں توجہ دلائی۔ 

دعوت اسلامی  کےتحت 3 اکتوبر 2020، کراچی ڈیفنس میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ سیکھنے کا جذبہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فرض علوم اور مدنی کام سیکھنے کا ذہن دیا۔ماہانہ کارکردگی کا تقابل کیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئےتاکہ دین کے کاموں میں مزید ترقی ہو ۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ملیر میں زون اور کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا ۔ وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور وقت پہ جمع کروانے کی ترغییب دلائی۔ ڈونیشن بکس کی رجسڑ یشن جلد از جلد مکمل کرنے، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈرز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2020 یومِ عرسِ اعلیٰ حضرت اور عرسِ امّ عطار علیھما الرحمہ بہت جوش و خروش کے ساتھ کراچی ریجن کے تمام جامعۃ المدینہ میں منایا گیا۔ اس موقع پر نگران شورٰی نے بذریعہ مدنی چینل بیان بھی کیا۔ ذوقِ نعت کے سلسلہ میں دو ٹیمز کے درمیان مقابلہ بھی ہوا اور اعلٰی حضرت کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مقابلہ حسنِ بیان بھی ہوا۔ منقبتِ اعلٰی حضرت اور منقبتِ امّ عطار (علیھما الرحمہ) بھی پڑھی ۔ اس اجتماع کے آخر میں دعا بھی ہوئی اور ان بزرگ ہستیوں کا فیضان بھی لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2020ء کو  کراچی کوئٹہ زون مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں کوئٹہ کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ سکھانے کی کوشش کی اور وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے، گھریلو صدقہ بکس کی جلد از جلد رجسڑیشن کروا کر مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، کارکرگی شیڈول ہر سطح سے وصول کرنے اور اپنا شیڈول وقت پہ جمع کروانے کی ذہن دیا نیز صدقہ بکس آڈرز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام  نیپال میں 5 اکتوبر سے قاعدہ  و ناظرہ کورس کا آغاز ہو گیا ہے۔  کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 18ہے یہ کورس پاکستان سے بذریعہ اسکائپ کروایا جا رہا ہے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ا سلامی نے ”سنتوں پر عمل کرنے کی فضیلت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ملک ملائشیا میں اسکائپ پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیاجن میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ء دعوت سلامی نے ” امتِ محمدیہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں اسکائپ پر2 سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ  دعوت اسلامی نے ” امت مصطفےٰ ﷺ کی خصوصیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام05اکتوبر2020ء کو اٹلی( Italy) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سےدیکھنےکا ذہن دیا نیز نیک اعمال کے شعبے میں تنظیمی طورپر ہونےوالی اصطلاحات کی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی بیانات کی چوتھی جلد بھی شائع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کتاب کا اکثر حصہ المدینۃالعلمیہ مولانا منعم عطاری مدنی نے تالیف کیاہے۔ اس کتاب میں 17بیانات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کےہیں جبکہ اسلا می بہنوں کی فرمائش پر 3اضافی بیانات بھی مجموعے کا حصہ ہیں۔ یہ کتاب اسلامی بہنوں کیلئے بالخصوص اور اسلامی بھائیوں کیلئے بالعموم بڑی فائدہ مند ہے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں لاکھوں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت تیار ہوتے ہیں۔

متعلقہ شعبے کے ذمہ دار مولانا حامد سراج عطاری مدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اب تک اس شعبے میں ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات کیلئے 475 سے زائد بیانات تیار ہو چکے ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی ہدایات کے مطابق اسلامی بہنوں کے بیانات پہلے ہی کتابی صورت میں شائع کر دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سن 1442ھ ہجری کے پہلے چارماہ کےبیانات کا مجموعہ بنام ”اسلامی بیانات جلد4“پر تحریری کام مکمل کرنے کے بعد مجلس مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا تھاجسے مکتبۃ المدینہ نے اپنے مراحل طے کرتے ہوئے شائع کردیا ہے۔ عاشقان رسول اور اسلامی بہنیں اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرسکتے ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء کو آسڑیا( Austria) کے شہرویانا (Vienna) میں بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انڑنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر سکرامنٹو (Sacramento)کے تین مختلف مقامات پربذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔