اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیرِ اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن ” تفسیرسورۂ رحمن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر بیان کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔