دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کی آمد ہوئی۔

رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی اور معاون رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا جس پر بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے اور گھروں میں صدقہ رکھوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام02 اکتوبر 2020ء کو ریجن، جنوبی اور شمالی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ سے سرور فاونڈیشن کے دفتر ڈیوائن گارڈ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاقات کے دوران شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ ٔ تعلیم کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی تعارف کروایا گیا، مزید دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انھوں نے سراہا اور Girl guide institute blind centreاور Child protection میں اور دوسرے اداروں میں درس قرآن اور قرآن کلاسز کروانے کےلیے تعاون کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت رسول نگر گوجرانوالہ میں ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا ۔

کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ فیاض عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی اور داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی 2 ڈویژن کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داران، علاقہ ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت فرمائی اور شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو دوپہر 2:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں یونیورسٹیز، کالجز، کوچنگ سینٹرز اور اسکول سے وابستہ اسٹوڈنٹس کے لئے اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں SOP,sکے مطابق ہوگا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی کابینہ نیروبی کے ڈویژن ٹاؤن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت ِاسلامی نے امتِ مصطفی ﷺ کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اسلامی طرزِ زندگی پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعات المدینہ للبنین محمد ظفر عطاری مدنی نے خارجی مطالعہ اور اخلاقیات کے حوالے سے طلبہ کی ذہن سازی کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  3 اکتوبر 2020 ء کو کراچی،بابری چوک کے قریب مدرسہ ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس پر ریجن نگران اسلامی بہن نے محاسبہ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داران کی تربیت کی۔

مدنی مشورے میں خصوصیت کے ساتھ شعبہ جات کی ریجن سطح ذمہ دار مدرستہ المدینہ للبنات، فیضان مرشد، فیضان آن لائن اکیڈمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مجلس مالیات نے ای رسید اکاؤنٹ کھولنے، مجلس شب و روزنے مدنی خبریں دینے اور مجلس اوراد عطاریہ میں جہاں بستے پر مدنی عملہ کم ہے اس تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دئیےاسی ماہ ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی جائے گی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر حل بھی بتائے گئے اور دین کے کاموں میں مزید ترقی کرنے، غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال کرنے، اور آئندہ 1 سال کی پلاننگ کے لئے اہداف تیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5اکتوبر 2020ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ سری لنکا میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃا لمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اختتام پر شرکائے اجتماع نے فاتحہ خوانی بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نےاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور افضل چامڑیا سے ملاقات کی۔

محمد ثوبان عطاری نے شاہ محمود قریشی کو دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں تعاون کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے N.U.TECH اسلام آباد کی ایک Stat of the art university کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد محمد ثوبان عطاری نے ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی صاحب بھی موجود تھے۔