22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، سینڈول، ٹیلفورڈ اور اسٹوک اون ٹرنٹ(Coventry, North Birmingham, East
Birmingham, South Birmingham Sandwell, Telford and Stoke on Trent)میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 409 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بُری
رسومات سے بچنے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل پر ہونے والے براہ راست مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔