دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے  زیرِ اہتمام یکم اکتوبر،02 اکتوبر اور 03 اکتوبر 2020ء کو کراچی ریجن میں تین مقامات اورنگی ٹاؤن 10 نمبر، کورنگی ڈیڑھ نمبر اوردھوراجی( مدنی ) کالونی میں جامعۃ المدینہ کی فارغ التحصیل طالبات کے ردا پوشی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 510 طالبات جنہوں نے درس نظامی اور فیضان شریعت کے پانچوں درجے مکمل کئے انہیں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے دست مبارک سے ردائے فضیلت پہنائی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت بھی کروائی ۔

اس بابرکت اجتماع میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ،اراکین عالمی مجلس مشاورت، اراکین شوری کے گھر والوں اوراراکین پاک مشاورت جامعۃ المدینہ کراچی ریجن نگران زون نگران و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020 ء کوکراچی صدر ادریس گارڈن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں  ریجن مشاورتوں اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ”محاسبہ کے موضوع“ پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر مدنی کاموں کے لئے اپ ڈیٹ رہنے،اپنی منزل کو پانے اور شرعی و دینی مسائل سیکھتے رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام03اکتوبر 2020ء کو  کراچی صدر ادریس گارڑن میں ریجن اور زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار شعبہ جات(علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ ، دارالسنہ) شامل تھے۔

دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی متعلقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شب و روز کے حوالے سے بریفنگ دی اوران شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی خبریں بر وقت اور درست دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز نے اجتماع میں شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ” محبت مصطفیٰ ﷺاور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوڈاکٹر کو کیسا ہونا چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاسپتال میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ جاری کروانے اور ماہانہ درس رکھوانے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم بھی سمجھاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت میر پور کشمیر زون پوناچڑکابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس عشر کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس عشر اسلام آباد کے ریجن ذمہ دارمحمد محسن عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے ناظم الامور شفیق عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان کا وزٹ کیا۔ ناظم الامور نے فیضان مدینہ کی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیااور اس حوالے سے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران کو تربیتی مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عمر کوٹ کے ٹیچرز نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی حلقے کے درمیان رکن مجلس میں 3ٹیچرز کو شامل کیا گیا۔


لاک ڈاؤن کے بعد نواب شاہ زون میں قائم موروہائی اسکول میں مدرسۃ المدینہ کا دوبارہ آغاز کردیا گیاجس میں نویں اور دسویں کلاس کے اسٹوڈنٹس شرکت کررہے ہیں۔ معلم مدرسۃ المدینہ عبد الغفار عطاری نے اسٹوڈنٹس کو مدنی قاعدہ دوبارہ دہرانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں غلام محی الدین شاہ جیلانی (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری حیدر آباد) کی زوجہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار جنید عطاری نے اراکین ڈویژن کے ہمراہ ان کی عارضی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے غلام محی الدین سےان کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  زیر اہتمام وہاڑی ساہوکا کے علاقے عاکوکا میں ایڈوکیٹ غلام رسول کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رمضان عطاری نے قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے اور کچھ صورتیں زبانی یاد کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران کابینہ نے وکلاء اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 17 صفر المظفر 1442 ھ کو ہونے والی اپنی امی جان کی برسی پر اپنے تحریری پیغام میں عاشقان رسول سے ایصالِ ثواب کی اپیل کی تھی اور دعاؤں سے نوازا تھا۔

اسی حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنی والدہ کی برسی کے موقع پر ایک تحریری پیغام جاری کیا جس میں ایصالِ ثواب کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔

پیغام امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:

17 صفر کومیری پیاری امی کی برسی کے موقع پرجن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے ایصالِ ثواب کیا، میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔

دعائے عطار:

یااللہ پاک! جنہوں نےمیری پیاری ماں کوایصالِ ثواب کیایا کریں گے، ان کے لئے بھی ایصالِ ثواب کرنے والے پیدا فرما۔ اور ان سب کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم