22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلسِ عشر کے تحت بلوچستان اوتھل
کے شہر آوادان میں 26 ستمبر 2020ءکو کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی
ریجن کے ذمہ دار محمود عطاری، لسبیلہ کابینہ کے نگران حاجی گلفام عطاری، ڈویژن
نگران احسان عطاری اور دیگر ذمہ داران
سمیت زمینداروں نے شرکت کی۔
کسان اجتماع میں مجلس عشر کے نگران عبد الوحید
عباسی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عشر کے فضائل بتاتے ہوئے کسانوں
کو اپنی زمینوں کی پیداوار سے عشر نکالنے کا ذہن دیا۔نگران مجلس نے شرکا کو
2اکتوبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کسانوں
نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔