اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام18 ستمبر 2020ء  کواسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)کے علاقے گوون ہل (Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی کابینہ ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات سمجھائے ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2020ء کو بریڈفورڈ کے علاقے نیوکاسل(Newcastle) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے،دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 17 ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی فارم وقت پر دینے، اپنے اخلاق بہتر بنانےاور اپنے اندر احساس ذمہ دارى پیدا کرنے کے اہم نکات سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 17 ستمبر 2020ء کوایسٹ برمنگھم( East Birmingham) اور ساؤتھ برمنگھم(South Birmingham) میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 16 ستمبر2020ء کو  برمنگھم(Birmingham) ریجن میں مکتبہ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ربیع النّور شریف کی آمد پر تیاری کرنے، چھوٹی کتابیں، سبز پرچم ، لائٹننگ کےلئے آرڈر کرنے اور یہ پیکج ممکن صورت میں اسلامی بہنوں کے گھروں میں ڈیلیور کروانے کا ذہن دیا۔


عاشقان رسول کو علمِ دین سے سیراب کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 19ستمبر 2020ء کی شب 9:30 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔