دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 2 اکتوبر 2020ء کو گگو بستی ڈی جی خان میں ہونے والے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر معلم مدنی کورسز محمدطاہر عطاری نے12 مدنی کاموں کو بڑھانے پر کلام کیا۔ معلم اسلامی بھائی نے شرکا میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی ذمہ داریاں تقسیم کیں جبکہ مدنی درس شروع کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغان لگانےاور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدرسہ نظامیہ فریدیہ گگومنڈی ضلع منڈی وہاڑی میں ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری تھا جس کا اختتام 2اکتوبر 2020ء کو ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ نظامیہ فریدیہ کے اساتذہ، طلباء اور مقامی علماء سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے نیکی کی دعوت اور استقامت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران مجلس نے مدنی ماحول میں استقامت کیسے حاصل ہو اس پر کلام کیااور 12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 1 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ کابینہ کی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول عطا فرمائے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبۂ تعلیم کے تحت شخصیات سے ملاقات کا ذہن دیا ۔ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کو زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی پچیکی کابینہ میں شخصیات کا مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران اور مالیات زون سطح ذمہ دار نے شرکت کی ۔ اس مدنی حلقے میں 21 شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول کے مطابق وضو کا عملی طریقہ سیکھایا اور وضو کے فرائض اور مستحبات پر کلام کیا ۔ ذمہ داران نے آخر میں مدنی رسائل تقسیم کئے اور ان کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی پچیکی کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے کیئر اینڈ پیوراسپتال کی سینئر لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسپتال میں روزانہ درس دینے کا ذہن دیا نیز دارالسنہ کے تحت ہونے والے 12 روزہ رہائشی کورس میں داخلے کی ترغیب دلائی اور نیتیں بھی کروائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  30ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت کا شعبہ مدنی انعامات کی عالمی سطح اور بیرونی ملک کی تمام مدنی انعامات ذمہ دار ان اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات شروع کرنے کے اہداف ، بنگلہ دیش میں مدنی انعامات کے مدنی پھولوں کی ضرورت و مدنی انعامات کی الجھنوں و حل پر بات ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 ستمبر 2020ء کو کراچی ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے مدنی مشورہ  کیا جس میں گلشنِ معمارکابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایا،تقرری کے حوالےسےاہداف دیئے اور تجویدبہتر کرکے کامیاب ہونےکاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن مشاورت ،ریجن کورسز ذمہ دار اور گلشن کابینہ کی مفتشہ شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات نے گلشن کابینہ کی مدرسات کے چیکنگ ٹیسٹ لیا جس میں 36 مدرسات نے ٹیسٹ دے کر اپنی تجوید چیک کروایا۔

مدرسات کی تجوید کےلحاظ سے انکوشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کاذہن دیاگیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیت فرمائی اور اپنا داخلہ کروایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری اہداف مکمل کرنے،مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے ذرائع بتائے اوروقف کےمال اور اجارےکےمسائل پر کلام کیا۔

نیز ریجن کورس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کےحوالےسےتربیت بھی فرمائی جس میں ہاتھوں ہاتھ 13مدرسات نےاسی ماہ تدریسی ٹیسٹ دینے اور بقیہ مدرسات نے کورس کےذریعےتجوید بہتر کرکے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔


 سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تقریباً تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے، مدرسہ با لغات کھو لنے، مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا اسلام آباد ریجن کے زون چکوال ، کابینہ جہلم ، ڈویژن جہلم میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت ہوئی جس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔ اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 01 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا گجرات کے زون جہلم میں شخصیات کے درمیان ڈویژ ن مدنی حلقہ ہوا جس میں انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مدرسۃ المدینہ با لغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔