اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام ممبئی ریجن کےآکولہ زون میں آن لائن کورس ’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا۔ جس کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسائل پرمشتمل مختلف معلوماتی مدنی گلدستے وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا

چنانچہ

ماه صفر المظفر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 96 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھا سنا اور کم و بیش 41اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020 ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بوٹسوانا کی کابینہ نگران اور مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں نیو مدنی کام کارکردگی سمجھانے اور مقامی خواتین میں اجتماع شروع کرنے کا ہدف دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام23ستمبر2020ءکوفیصل آباد ریجن میانوالی زون میں شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام23ستمبر2020ءکوملتان ریجن بورےوالا کابینہ میں شخصیات خواتین نے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں مجلسِ رابطہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن شجاع آباد زون میلسی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کارکردگیوں کے فارم سمجھائے نیز شعبے میں تقرریوں کے اہداف دیتے ہوئے مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن نگران  نے چینوٹ کابینہ کے بھوانہ شہر میں لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی جو امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی مرید اور دعوت اسلامی سے بے پناہ محبت کرنے والوں میں سے ہیں۔

ریجن نگران اسلامی بہن اور ڈاکٹر صاحبہ کے درمیان ہسپتالوں میں مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں ریجن نگران نے ڈاکٹر صاحبہ کو بھوانہ شہرکے ہسپتال اور کلینک میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے اہداف بھی دئیے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن احمد پور شرقیہ زون کی یزمان کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزمدنی انعامات کارکردگیوں کے فارم سمجھائے گئے نیزشعبے میں تقرریوں کے اہداف دئیے گئے اورمدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن نگران نے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں رکن ریجن اور اراکینِ زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور محاسبہ تحریک میں شرکاء کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ شعبہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کیے ۔

ایران کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن  نے 19 ستمبر 2020ء كو سید آباد کی ذیلی ذمہ دار کے ہمراہ اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لئے اور مرادآباد میں اجتماع شروع کرنے کا ہدف ديا اور ان کو اجتماع کے مدنی پھول بھی سمجھائے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے زیر ِ اہتمام24 ستمبر2020ء کوبورے سٹلائٹ ٹاؤن میں ملتان ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ شخصیات خواتین کے گھر جا کر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتام 21 ستمبر 2020ء کو کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اراکین زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے مرحومین کےفدیے کے بارے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی پھول کی وضاحت کی اور اس پر توجہ دلائی کہ اسلامی بہنوں میں اس کی آگاہی دیں اور خود بھی اپنے مرحومین کی بھلائی کے لیے فتاوی رضویہ جلد 10 صفحہ نمبر 526 سے پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔