Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of South Africa region nigran was held on Wednesday 23 September 2020 with Mulk Mushwarat Responsible sister of Madani Inamat.

2 months madani inamaat Performance reports were analysed. Important points were given to encourage more islamic sisters to read the booklet silent prince and to fill out the madani inamaat booklets, to give mind set to islamic sisters to keep nafl fasts. Targets were given to increase all kabina madani inamaat distribution and collections of booklets and all madani inamaat responsible sisters were motivated to increase madani inamaat Ijtema (gatherings).


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لنکاشائر (Lancashire) کابینہ کے علاقے اکرنگٹن(Accrington) میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ نگران اسلامی بہن نے ”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو بھی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لنکاشائر (Lancashire) کابینہ کے علاقے برنلے (Burnley) میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس

میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مبلغات کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو بھی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 22ستمبر2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو(Glasgow) کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollockshields )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پانچ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر 2020ء کو یوکےگریٹر مانچسٹر( Greater Manchester) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیکی اور بدی کے اثرات کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اجتماعات میں شرکا کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ میں شرکت کرنے، مدنی کاموں کی مدنی تحریک میں اضافہ کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر ء2020 کو لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مبلغات کی اصلاح “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر ووکنگ (Woking) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں چار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ فون نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه صفرالمظفر 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !659 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور262 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام22 ستمبر 2020ء کویوکے کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز( Stockton On Tees)میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں چھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ فون نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے پانچ علاقوں میں (La Salut، Trinitat، Besós ، VirreiAmat، Artigues) مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 ستمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ذیلی حلقوں آرتیگاس(Artigues)، پارالیل(Paral lel) ، لا سالوت(La Salut) ، ویری امات(Virrei Amat) ، کورنیلا(Cornella) کی کم و بیش27 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے گئے۔ شعبہ فقہ میں مجلس مشاورت ذمہ دار ڈویژن سطح نے ”نکاح کی سنتیں اور آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنی انفرادی کوششیں بڑھانے کاذہن دیا ۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا میں”زندگی پر سکون بنائیے بفیضان خاتونِ جنت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نکاح طلاق ، عدت، سوگ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع ملا۔ شرکائے کورس نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار فرمایا نیز کورس کے اختتام پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔