دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے S.D.Oمحمد
اکرام سیال اور D.S.P
سینٹرل جیل عنایت اللہ چوہان سے ملاقات کی۔
ملاقات
کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی جبکہ ذمہ داران نےانہیں دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی اور
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلما ء کےفیصل
آباد کے زون ذمہ داران نے جامعہ نعمان بن ثابت میں حاضری دی جہاں انہوں نےکثیر علمائے
کرام سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 3اکتوبر2021ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
فیصل آباد میں ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی،علمائے
کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئےاجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سابق
وزیرِ اعظم پاکستان مرحوم چوہدری ظہور الہٰی کی سالانہ برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام قل خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں سابقہ صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود، M.N.Aحسین
الہٰی، سابقہ ضلعی ناظم گجرات چوہدری شفاعت الہٰی سمیت کثیر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری آفیسروں
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ کے ہمراہ حاجی ضیاءالرحمن عطاری(رکن کابینہ مجلس رابطہ گجرات) سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
نواب شاہ زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29ستمبر2021ءبروزبدھ
شہداد پور پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ و رکن
نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس اجتماعِ پاک میں صدر پریس کلب محمد ارشاد اور
پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ، دورانِ
بیان رکنِ شعبہ نے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کےزیرِ اہتام ہونے والے تقسیم ِاسناد اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔
ذمہ دار ان نے اجتماعِ پاک کے اختتام پراسلامی بھائیوں کے درمیان امیر اَہل
ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری، نگران کابینہ
عرفان رشید عطاری اور نگران سبی کابینہ حاجی غلام حیدر عطاری نے کوئٹہ بالانہ میرج
ہال گارڈن ہال ایئر پورٹ روڈ میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت بھی دی۔
کوئٹہ
بالانہ میرج ہال گارڈن میں جن شخصیات سے ملاقات ہوئی ان کے نام یہ ہیں:
ملک
عبدالغفار سیلاچی (D.S.Pڈیرہ
مراد جمالی)،
ملک اکبر سیلاچی، میر جہانزیب خان مغیری ( گورنمنٹ کنٹریکٹر)، میر
چنگیر خان چانڈیو (قبائلی
رہنما)،
ملک محمد رفیق سیلاچی، سردار وحید مراد سولنگی (سولنگی قبیلے
کے سربراہ ، قبائلی و سماجی رہنما)، میر مظہر جبار (F.I.Aڈائریکٹر)، میر
غلام رسول سیلاچی (پاکستان
پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر)، سردار سید احسان شاہ دوپاسی (دوپاسی
سادات کی اہم قبائلی و سماجی رہنما)، میر مٹھا خان مغیری (قبائلی
سیاسی و سماجی رہنما)، سردار یار محمد رند (سیاسی و
سماجی شخصیت)،
میر حبیب رند (سابق
نائب ناظم سبی)،
وڈیرہ فدا علی رند، میر عبد الغفار رند (سوشل ایکٹوسٹ)،
پرویز شیخ (الائیڈ بینک
بلوچستان کے ہیڈ)۔
(Content:
Mohammad Hussain Attari)
ریسکیو 1122 ملتان آفس میں دینی حلقے کا انعقاد، محمد ثوبان
عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 ملتان آفس میں دینی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ ادارے کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کیااور
احترام مسلم کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، محمد ثوبان عطاری
نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں انجینئرز، پروفیسرز اور مختلف سرکاری ونجی اداروں کے افراد نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں بھی صرف
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کا عزم ہے کہ بچہ بچہ دین و دنیاوی
تعلیم سے آراستہ ہواور اسی مقصد کے لئےشعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم شروع کیا ہے جہاں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے
لے کر تیسری کلاس تک بچے ، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دے رہی ہے۔
گزشتہ
دنوں بلدیہ ٹاؤن کراچی میں تین منزلہ عمارت کے اندر 14 کلاسز پر مشتمل ”فیضان
اسلامک اسکول سسٹم“ کے تیسرے کیمپس کا
افتتاح دارالافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے کیا۔
مفتی
کفیل عطاری مدنی نے اسکول کے افتتاح سے قبل جامع مسجد فیضان غوث الاعظم میں اسلامی
بھائیوں کے درمیان ”والدین اور بچوں کو حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔بیان کے اختتام پر صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔
مفتی
کفیل عطاری مدنی نے فیضان اسکول سسٹم کی مختلف کلاسز کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر
نگران شعبہ فیضان اسکول سسٹم فراز عطاری مدنی، نگران کابینہ عبد الرحیم عطاری،
ایڈمن ذمہ دارنذیر احمد عطاری، کابینہ ذمہ دار ان اورمقامی اسلامی بھائی سمیت دیگر
ذمہ داران موجود تھے۔
کراچی
کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سجن کالونی، مواچھ گوٹھ میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد والمدارس کے تحت تعمیر ہونے والی جامع مسجد فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مسجد کے لئے جگہ وقف کرنے والے اسلامی بھائی اور
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شرکا کو اللہ کا نیک بندہ بننے، سنتوں کا عامل بننے اور پریکٹیکل مسلمان بننے کے
لئے 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
رکن
شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو بھی اپنے مرحومین کے لئے مسجد و مدرسہ
بنانے، دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےاور
دعوت اسلامی کا ساتھ دینے ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی ڈویژن میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبًا 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز مستعمل پانی
کے بارے میں دینی معلومات بھی دیں۔مزید اسلامی بہنوں کے طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجواب دیئے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
سمندری
کابینہ ، ڈجکوٹ کابینہ اور جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں ٹوبہ زون کی سمندری کابینہ ، ڈجکوٹ کابینہ
اور جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشوروں
کاانعقادہوا جن میں زون اور کابینہ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے جانے والے بستوں(اسٹال) کےحوالےسے
نکات بتائےاور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا
نیا نئے بستے لگانے کے اہداف دیئے اور ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے
متعلق مدنی پھول بتائےجبکہ بُکرز بنانے اور ماہنامہ کی بکنگ کرنے کے متعلق بھی
کلام ہوا۔
ٹوبہ
زون کابینہ کمالیہ اطراف کی ڈویژن ماموں کانجن بلھے شاہ میں مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پچھلےدنوں ٹوبہ زون کابینہ کمالیہ
اطراف کی ڈویژن ماموں کانجن بلھے شاہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو
شعبے کےدینی کام کرنے کے بارے میں نکات سمجھائے اور تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےانہیں
اہداف دیئےنیزاسلامی بہنوں کو اداروں میں جا کر کیسے دینی کام کیا جائے اس حوالےسے
تربیتی مدنی پھول بتائے۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےاوراجتماع پاک کی تعداد بڑھانےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
Dawateislami