گوجرانوالہ زون میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان نماز و ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کورس کا اہتمام کیاگیا جس میں شرکائے کورس کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ رہا۔

اس دوران ذمہ دارِدعوتِ اسلامی نے پریزنٹیشن کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ نگرانی مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا سلسلہ رہاجس میں نئے ،پُرانےڈونیشن کاونٹرز لگانے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

بعدازاں رکن جنوبی لاہور زون غلام جیلانی عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نظام اور اجارے کے متعلق گفتگو کی ۔(رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں فیضان نماز و ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے پرہیزگاری اور شعبے کی بہتری کے لئےذہن سازی کی نیز پریزنٹیشن کے ذریعےبھی تربیت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: رکن جنوبی لاہور غلام جیلانی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کےزیرِ نگرانی اسپیشل ایجوکیشن اسکول فور بلائنڈ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اسپیشل ایجوکیشن ) ملتان،پرنسپل محمد طاہر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں پر نگران کابینہ شاہ رکن عالم محمد ذیشان عطاری نے ’’درودِ پاک کی فضیلت‘‘ پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نابینابچوں میں صبر کے فضائل بھی بیان کئے ۔

مزید رکن زون ملتان محمد آصف عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی اور آخر میں دعا کا سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ایسٹ ملیر زون میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ ہواجس میں مسجد درس اورچوک درس سمیت دیگر دینی کاموں کاشیڈول رہا ۔

اس کے علاوہ ایک اسلامی بھائی کے گھر دینی حلقے کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کافی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی نیز اس موقع پر رکنِ کراچی ریجن عمران عطاری اور رکن زون ایسٹ ملیر محمد وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ملتان میں ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت کے میاں عبدالغفار سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئےدعوت قبول کی اور اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نورانی مسجد  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں قرب وجوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت صحافت سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں قصور پریس کلب کے چیئرمین شوکت نقشبندی، شیخ عمرصدر پریس کلب قصور، سیکرٹری جنرل قصور پریس کلب اور بیور چیف بول نیوز قصور عمران انصاری موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ادارے کے ذمہ داران کااپنےعملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینا اور کام کو بہتر انداز سے سر انجام دینے کے لئےتجاویز دینا  اچھےنتائج کا سبب بنتا ہے۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کا عملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے کیمپسز میں وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

گزشتہ دنوں دارالمدینہ شعبہ دینی کام کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ کراچی کیمپسز کا وزٹ کیا اور کیمپسز میں دینی کاموں پر عمل کا جائزہ لیا گیا ۔

ذمہ دار نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے  اساتذہ سے مشاورت کی نیز طلبہ کو مسجد درس، گھر درس، ہفتہ واراجتماعات ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور کلاس نویں ، دسویں کے طلبہ کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)

دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کراچی تشریف لائے ہوئے ہیں۔

اس دوران حاجی محمد شاہد عطاری نے صحرائے مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ویئر ہاؤس Warehouse کا وزٹ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں اوکاڑہ زون ساہیوال کابینہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا عاشقانِ رسول کے جامعہ فریدیہ میں جاناہوا جہاں نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء اور رکنِ ریجن نے ڈاکٹر مولانا مظہر فرید شاہ صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ عربی کُتُبْ تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی ریجن میں  اسلامی بہنوں کے ہونےوالےدینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج ذیل ہے :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 720

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17 ہزار93

روزانہ امیر اہل سنت دامت بر کا تہم العالیہ کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21ہزار508

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 1ہزار632

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 19 ہزار981

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 2ہزار163

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 69 ہزار245

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار823

ہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 57 ہزار296

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11ہزار516

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 18ہزار649


20 ستمبر 2021ء بروز پیر دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس اور تمام ریجن آفسز کے جملہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار پاک کابینہ دفترمولانا حاجی محمد عمر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔

اس مدنی مشورے میں فیصل آباد کے علاوہ تمام ذمہ داران بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)