19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کا تعلیمی نظام میں درپیش مسائل سے آگاہ
رہنا اور نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنا تعلیمی مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے۔الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں اعلیٰ ذمہ داران وقتاًفوقتاً دارالمدینہ کی
کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیتے رہتے
ہیں۔
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمداطہر
عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری کو دارالمدینہ لاہور ریجن کی گزشتہ تین ماہ کی
کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ لاہور ریجن میں نئے دارالمدینہ کیمپسز کھولنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔
بعدازاں
دارالمدینہ لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد
زبیر عطاری مدنی نےاراکینِ شوریٰ سےدارالمدینہ لاہور کے مستقبل کے اہداف اور درپیش
چیلنجز کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)