پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے تحت نیوکراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے مقامی فیکٹری میں دینی حلقے اور بڑے عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کاذہن دیا۔
دوانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار نے عُرس ِاعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع
پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام
28ستمبر2021ءبروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری نے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ِریجن ابراہیم عطاری،نگران ِکابینہ سیّدشریف عطاری
اورناظم ِاعلیٰ شعبان عطاری شریک تھے۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات ، امام صاحب کی فیملی رہائش گاہ بنا نےاور شرعی اصولوں کے مطابق
مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نیپال میں موجود مساجد پر تین رکنی مجلس کے قیام اور انہیں فعال
کرنے کا ذہن بھی دیا۔اس دوران ملکی مشاورت
کے ذمہ دار شمس عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 ستمبر 2021ء بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام رکن کراچی
ریجن محمد شجاعت عطاری اور رکن مجلس محمود عطاری نے نجی میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ کیا جس میں سی
ای او یاسر راجپوت اور ڈائریکٹر شمیم قریشی ودیگر سے ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی دعوت دی
اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا،
ملاقات کے اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش بھی کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان ریجن کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ
کی زیرِ نگرانی ملتان ریجن کے&
Construction Departments Property کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
علی عطاری نےذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے کام
میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملیر کورٹ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیزاوروکلا سے ملاقات،دستارِ فضیلت اجتماع کی دعوت
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے 29ستمبر2021ءبروزبدھ ملیر کورٹ میں 2 ڈپٹی
ڈسٹرکٹ اٹارنیز،12 وکلا اور5 اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نےاُنہیں جامعۃ المدینہ بوائزدعوتِ
اسلامی کے تحت 3اکتوبر2021ءکو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش
کی۔
بعدازاں ملیر بار میلاد کمیٹی کے سربراہ سے
ملاقات کے دوران ملیر بار میں سالانہ
منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع ِمیلاد
کے حوالے سےگفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کے تحت ربیع
الاول کے آمد کے موقع پر مدنی کورسز آفس کراچی میں 12مدنی مذاکروں میں شرکت
کےحوالے سے مختلف شہروں سے آنے والے عاشقان رسول کی دینی واخلاقی تربیت کرنے کے
لئے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔
اس مدنی مشورے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے نگرانِ
شعبہ مدنی کورسز واراکین اور کراچی ریجن کےزون
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:
ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کی زیرِ
نگرانی لاہور مشینری مارکیٹ داروغہ والا کے ایک تاجر کے گھر سنتوں بھرے اجتماع
کااہتمام کیا گیاجس میں کئی تاجران نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
تاجران پاکستان محمدندیم عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود
آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں حنفیہ مسجد محمودآباد نمبر 3 کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال کے کراچی ریجن ذمہ دار سید نوید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو72نیک اعمال پر عمل کرنے ،مدنی قافلوں میں سفر
کرنے، اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور تہجد و سحری اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماعِ پاک میں اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، علاقہ نگران اورائمہ مساجد
سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عرسِ داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
پچھلے دنوں عرسِ حضرتِ سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہکے
موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع
کاانعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔ بیان کے اختتام
پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی ۔ بعد میں اسپیشل
پرسنز نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سنتوں بھرے اجتماع کی رکنِ ریجن
لاہور اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری ، سہیل عطاری ، مولانا محمدمدثر
عطاری مدنی اور سلطان عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شجاع آباد زون بستی ملوک میں قائم مدرسہ انوارِ حبیب میں ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں شجاع
آباد زون بستی ملوک میں موجود مدرسہ انوار حبیب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و
صدرتحریکِ عاشقانِ اولیاءپاکستان مولانا محمد یار رضوی صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوخوب سراہا اور اپنے تاثرات بھی دیئے،بعدازاں
خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:
رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یکم اکتوبر کو جشن ولادت کے چراغاں کے متعلق اہم مدنی
مذاکرہ ہوگا، امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
جشن
ولادت ماہ ربیع الاول کی آمد کی آمد ہے ۔ عاشقان رسول اپنے کو دلوں تھامے ماہ
میلادکے استقبال کے لئے بے قرار ہیں۔
ماہ
ربیع الاول کی آمدسے قبل ہی ہزاروں عاشقان رسول اپنے گھروں ، علاقوں، دکانوں اور
سواریوں پر چراغاں کرکے تیاریاں شروع کردیتے ہیں اور اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کو بھی برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔
جشن
ولادت کے چراغاں کے متعلق اہم مدنی مذاکرہ یکم اکتوبر 2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء رات
9:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس مدنی مذاکرے میں
بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ چراغاں کے متعلق شرعی رہنمائی کریں گے اور
عاشقان رسو ل کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائینگے۔
تمام
انجمن اور میلاد کمیٹیوں کے ممبران و
عہدیداران سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری کی C.E.Oایجوکیشن
یاسین ورک سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری
نےمنڈی بہاؤالدین C.E.Oایجوکیشن
یاسین ورک سے ملاقات کی۔
عبد
الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی
کروائی۔(Content:
Mohammad Hussain Attari)
Dawateislami