26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت میانوالی زون کی میانوالی کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کےموضوع
پر بیان کیا۔
دینی کام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیااور ہر ڈویژن
میں مبلغہ کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنےکے لئے مدنی پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں تعداد کو بڑھانے کا ذہن
دیا نیز ذمہ داران کی تقرری بھی ہوئی۔