پچھلے
دنوں جامشورو ، سندھ میں شعبہ تعلیم کے
صوبائی ذمہ دار راؤ جنید عطاری اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے سندھ یو نیورسٹی جامشورو کے فکلٹی کراپ پروڈکشن کے چیئرمین
قمرالدین جوگی ، ڈاکٹر ظہیر انجینئر ، ڈاکٹر مبین لودھی اور دیگر افسران سے ملاقات
کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے ما ہ ِربیع الاول میں یونیورسٹی میں میلاد مصطفی ﷺ و
اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے مشورہ کیا نیز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس
سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور ان میں نیکی کی دعوت ، درس وبیان کا سلسلہ بھی ہوا
۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ لودھراں ، تحصیل کہروڑپکا میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے صوبائی
ذمہ دارارشد مدنی عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے تعلیمی اداروں بالخصوص کالجز کا دورہ کیا ، جہاں کالج کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز ، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے
ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں ، ساتھ ہی شعبہ تعلیم
میں کی جانے والی خدمات کو بھی بیان کیا جس پر ڈائریکٹرز و پرنسپلز نے دعوت اسلامی
کی خدمات کو خوب سراہا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کی دعوت دی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ لودھراں ڈویژن ملتان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے FGRF
اور کمشنر کراچی کے درمیان معاہدے پر دستخط
پاکستان
بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں ڈینگی وائرس
سرفہرست ہے۔ روزانہ سینکڑوں افراد اس بیماری
کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کئی افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال بھی کرگئےہیں۔ ڈینگی
وائرس پر قابو پانے اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے حکومتی سطح پربھی مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن FGRFبھی
لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ شعبہ FGRF
نے اس حوالے سے اپنی خدمات کو بڑھانے کے لئے کمشنر کراچی کے ساتھ باقاعدہ ایک
معاہدہ بھی طےکرلیا ہے۔ معاہدے میں لوگوں
کو ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی Awarenessدینا
شامل ہے جبکہ اس وائرس سے عوام الناس کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان کے شہر گجرات میں
گوجرانولہ ڈویژن کے ناظمین و برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کو قراٰن و
سنت کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت
24 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان
کے شہر گجرات میں گوجرانولہ ڈویژن کے ناظمین و برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ ڈویژن مولانا شہباز عطاری مدنی نے ناظمین
سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں سمیت شعبے کی کارکردگی کو
مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کرنے کےحوالے سے اہم امور پر مشاورت کی جس پر
ناظمین نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں نمازو روزہ کے مسائل سمیت دیگر فرض علوم
سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کو قائم کیا ہے جس کی ملک و بیرونِ ملک میں مختلف برانچز
ہیں۔
26 ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پنجاب
پاکستان کے شہر گجرات میں قائم برانچ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ہوم شفٹ
کے مدرسین اور ناظمین کی شرکت رہی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں اور
شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر گفتگو کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے جھڈو شہر میں ایک تقریب
کا انعقاد، ایک ہزار افراد میں راشن اور نقد رقم کی تقسیم
25
ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے
زیر اہتمام راشن تقسیم کرنے کے سلسلے میں جھڈو شہر سندھ میں ایک تقریب کا انعقاد
کیا گیا جس میں جھڈو نواکوٹ، ٹنڈو جان محمد اور ملکانی کے دیہاتوں سے ایک ہزار سیلاب متاثرین نے شرکت کی جن کو عزت و احترام
کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھایا گیا۔
اس
پروگرام کی نگرانی ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کررہے تھے۔ تقریب میں مبلغ دعوت قاری میر حسن
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ہر حال میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
مفتی
علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اس موقع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کی
کامیابی کا سہرہ دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران کے سر پر ہے جنہوں نے کئی ہفتے
محنت کی اور مختلف علاقوں میں مستحقین تلاش کرکے انہیں ٹوکن دیا تاکہ ان تک بآسانی
امدادی سامان پہنچ سکے۔
اس
تقریب میں متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے نہایت منظم انداز میں ایک ہزار
افراد کو راشن، مچھر دانی اور نقد رقم پیش
کی گئی۔اس کے علاوہ جھڈو شہر میں سیلاب متاثرین کی عارضی پناہ کے لئے FGRF
کی طرف سے خیمہ بستی بھی قائم ہے جبکہ اس مقام پر ایک سے زائد بار میڈیکل کیمپ بھی
لگائے جاچکے ہیں۔
اس
پروگرام میں بڑی تعداد میں مقامی صحافی حضرات اور عمائدین شہر بھی شریک تھے جنہوں
نے اس کاوش کو خوب سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مولانا
محمد شہزاد چشتی مدرس جامعہ گلستان محمد
سرائے عالمگیر سے ملاقات
شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی کی مولانا محمد شہزاد چشتی مدرس
جامعہ گلستان محمد سرائے عالمگیر سے
ملاقات ہوئی ۔
دوران
ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس مدنی نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بتایا
، عاشقان رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاً پیش کیا۔(
رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گجرات
میں دارالعلوم حنفیہ رضویہ کے مہتمم مفتی نعیم اللہ نعیمی صاحب سے ملاقات
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی نے گجرات کے شہر سرائے
عالمگیر میں قائم دارالعلوم حنفیہ رضویہ کے مہتمم
مفتی نعیم اللہ نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے نعیم اللہ صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی
کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں، عاشقان رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز
کے متعلق آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا جس پر حضرت نے اظہار مسرت کرتے
ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور تحصیل ذمہ دار اعجاز بابر عطاری کی مہتمم جامعہ اسلامیہ
سرائے عالمگیر مفتی فاروق بندیالوی صاحب
سے ملاقات ہوئی۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی
ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عاشقان رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے
متعلق بھی بتایا۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(
رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
26
ستمبر2022 ء بروز پیر کراچی سٹی شعبہ
مزارات اولیاء کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد حسن عطاری
اور ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران کورنگی محمد عرفان عطاری بابا
نےمزارات اولیاء پر دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور بروقت اس کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف
دیئے۔اس کے بعد حضرت سیدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے
مزار پر حاضری دی اور زائرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔( رپورٹ شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
24
ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اور پیر فیضانِ مدینہ پرانہ خانیوال میں تین دن کا
روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ملتان سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
عبد الرؤوف عطاری مدنی نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ
کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے
حوالے سے اپڈیٹ بیان کیں نیز ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ: سمیر علی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26،25،24ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ، اتوار اورپیر فیضانِ
مدینہ منکیرہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سرگودھا سے آنے والے مختلف عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی گئی، دم کرنے، کاٹ
کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کئی گئیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ معلومات بیان کئی گئیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا گیااور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا گیا۔(رپوٹ: سمیر علی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami