پاکستان بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں ڈینگی وائرس سرفہرست ہے۔ روزانہ سینکڑوں افراد  اس بیماری کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کئی افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال بھی کرگئےہیں۔ ڈینگی وائرس پر قابو پانے اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے حکومتی سطح پربھی مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFبھی لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ شعبہ FGRF نے اس حوالے سے اپنی خدمات کو بڑھانے کے لئے کمشنر کراچی کے ساتھ باقاعدہ ایک معاہدہ بھی طےکرلیا ہے۔ معاہدے میں لوگوں کو ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی Awarenessدینا شامل ہے جبکہ اس وائرس سے عوام الناس کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔