FGRF کے ذمہ داران کی میر پور خاص سندھڑی ائیر بیس کے چیف کمانڈر سے
ملاقات

دعوت
اسلامی FGRF
پاکستان بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھر پور انداز میں مدد فراہم کررہی ہے۔
دُشوار گزار علاقوں میں پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک بحریہ کی ٹیم شعبہ FGRFکی
مدد کررہی ہے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری
امت کی خیر خواہی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی
سلسلے میں شعبہ FGRF
کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے میر پور خاص سندھڑی ائیر بیس میں Chief
Air Baseکمانڈر
سے ملاقات کی۔ ملاقات میں راشن اور کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
واضح
رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سےشعبہ FGRFپکا
ہواکھانا سندھڑی ایئر بیس پر پہنچارہی ہے جہاں سے وہ مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
یوم تحفظِ عقیدہ
ختم نبوت کے موقع پر عالمی فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع، 10ہزار سے
زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی

”یوم
تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“ منانے کے لئے فیضان
مدینہ کراچی میں اجتماع کا انعقاد
اجتماع
میں کراچی بھر کے جامعات المدینہ سے تقریباً 10 ہزار
طلبہ و اساتذۂ کرام شریک ہوئے
تفصیلات
کے مطابق 7 ستمبر2022ءکو ”یومِ تحفظ عقیدۂ ختم
نبوت“کو منانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذۂ کرام،
ناظمین اور کم و بیش 10 ہزار طلبۂ کرام نے براہ راست شرکت کی جبکہ ملک و بیرون
ملک میں قائم جامعات المدینہ بوائز اینڈ
گرلز کے اسٹوڈنٹس بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”عقیدۂ ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو درس نظامی مکمل کرکےمنصب امامت پر فائز ہوکر عقیدۂ
ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد
ازاں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری حفظہ اللہ نے علم و
حکمت سے بھر پور ”عقیدہ ختم نبوت“ پر گفتگو فرمائی۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ
و سلام اور دعاپر ہوا۔
12 ستمبر کو ایوان اقبال لاہور میں تقسیم
اسناد اجتماع منعقد ہوگا، رکن شوریٰ عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت
کا ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف مقامات (مساجد،
تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں ) پر بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست
مخارج کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔اس مدرسے کا دورانیہ
کم و بیش 35 سے 45 منٹ تک ہوتا ہے نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک
مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 12ستمبر 2022ء کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان تقسیم اسناد اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع
کے اختتام پر ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیو ں کو اسناد بھی دی
جائیں گی۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی و فلاحی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماعات کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول
مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ آخر میں ذکر اللہ اور رقت انگیزدعائیں بھی کی جائیں
گی۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی
ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ تلہ گنگ نزد کمپیوٹر کانٹا، ٹرک اڈا مین بائی پاس
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدینہ
مسجد نئی آباد نزد مزدور پلی ساہیوال میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری، رضا مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی، فیضان اسلام، خیابان سحر فیز7، DHAکراچی
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد حسینی بھٹ آئی لینڈ ڈسٹرکٹ کیماڑی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں
رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔

دعوت اسلامی
کے تحت میر پور کشمیر اسٹاف کالونی
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچر،پرنسپل ، بیوٹی پارلرسے وابستہ اہل ثروت
خواتین نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے، آن لائن قرآن پڑھنے ،
مختلف شارٹ کورسز کرنے بالخصوص آیئے نماز سیکھئے کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے میر
پور کشمیر کے دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں 8 دینی کام کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ 8
دینی کام کورس میں استقامت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا،بیان میں پاکستان کے دوسرے
شہروں کی اسلامی بہنیں جہاں جہاں کورس ہو رہا تھا ان کو آن لائن شامل کیا گیا۔ بیان
میں استقامت سے کیسے محرومی ہو سکتی ہے ؟ اپنے سینے کو کینے سے صاف رکھنے ، فضول
مشاغل ترک کرنے گھروں میں اپنا اچھا کردار پیش کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 5 ستمبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ
بار ملتان میں یوم دعوت اسلامی کے
موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 50 وکلاء خواتین سمیت لایرز
یونین صدر کی مسز اور سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔
پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’ اللہ کی رحمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ وکلاء بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی جس پر لایرز اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات پیش کئے اور
ہر ماہ سیشن تربتی سیشن آرینچ کرنے کی
خواہش کا اظہار کیا ۔
راولپنڈی میں قائم ادارتی شعبے دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی میں قائم ادارتی
شعبے دارالمدینہ اور فیضان
آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی سیشن میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔ مزید گھر درس دینے، مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے اور شارٹ کورسز
کروانے کے اہداف دیئے ۔ آخر میں اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف
دیئے۔
یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر پشاور
فقیر آباد میں اجتماعِ نعت کا انعقاد

پچھلے دنوں
یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر پشاورت فقیر آباد میں اجتماع نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی خصوصی حاضری ہوئی جس میں انہوں نے ’’امیر اہل سنت کی قربانیاں ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 8 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا
۔

3 ستمبر 2022ء کو راولپنڈی اڈیالہ روڈ کہکشاں کالونی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا اس میں شعبہ دارالسنہ اور فیضانِ صحابیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے وہاں پر ’’حسنِ اخلاق کا پیکر بننے، نرمی کو
اختیار کرنے، درگزر کرنے‘‘ سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور سافٹ وئیر میں ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق اہداف دیئے نیز دارالمدینہ میں ایڈمیشن کے لئے
ٹاون وائز اہداف دیئے جبکہ اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش
کئے ۔ ساتھ ساتھ ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔
٭دوسری طرف پاکستان آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
طے ہوا اور اس میں ’’ آفس ذمہ دار کو کیسا
ہونا چاہیئے‘‘ اس کے متعلق تربیتی مدنی پھول بتائے ۔
٭بعد ازاں دارالسنہ ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ان
کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
٭علاوہ ازیں راولپنڈی کی ایک اہم ذمہ دار اسلامی بہن جو بیمار ہیں ان کے گھر
عیادت کے لئے حاضری ہوئی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسلام آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی زون نگران اور سٹی تا یوسی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نرمی ، درگزر اور حسنِ اخلاق موضوعات
پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور کوائف اوکے کرنے کا طریقہ کار، ماتحتوں سے دینی کام لینے
کے اصول پر نکات بتائے نیز منسلک کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں انٹر کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے سے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔ آخر میں ذمہ داران کو تحائف بھی پیش
کئے ۔
٭دوسری جانب اسلام آباد سٹی I8 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’زندگی کا مقصد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز سیلاب زدگان کی مدد کا ذہن بھی دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔
لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع
.jpeg)
لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور
نابینا افراد) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد مصری خان عطاری نے اسپیشل
پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)