لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں آر پی او گوجرانوالہ ڈویژن محمد منیر مسعود مارتھ، ایس ایس پی RIB گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر رضوان احمد خان، اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ڈویژن محمد اسد محمود چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری خرم شہزاد بھٹی، اے سی جنرل سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر تنویر یٰسین، ڈی ایس پی کوتوالی گوجرانوالہ چوہدری ثناء الله ڈھلوں، ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری صفدر علی ہنجراء اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد سجادشامل تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیں نیز شخصیات کو شجرکاری کرنے کا ذہن دیا۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  FGRF کی جانب سے بختیار آباد ضلع سبی کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سولنگی قبیلے کی شخصیت رئیس پیر بخش سولنگی ،ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میاں نور احمد نے وزٹ کیا ۔

کیمپ پر موجود ذمہ دار نے انہیں سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کے حوالے سے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی سماجی خدمات کے بارے بریفنگ دی ۔ اس پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمِ اسلام کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کا شعبہ FGRF فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن حالیہ باریشو اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اُمّت کی خیر خواہی کی لئے میدانِ عمل میں ہے۔ بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطارقادری کی ہدایات پر FGRF کے رضاکار شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں پکا پکایا کھانا، پینے کا صاف، پانی خیمے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پیش کر رہے ہے، سیلابی صورتحال اور مسلسل پانی رہنے کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔

رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری ، نے گورنمنٹ سندھ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حزب اللہ بھٹو سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ان کو سیلابی صورتحال میں شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات اور سندھ بھر میں جانوروں کے ریلیف کیمپس کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے بھی جانوروں کا مفت معاینہ کرنے اور ادویات و ویکسین دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدثر عطاری ڈویژنل ذمہ دار،ڈاکٹر کاشف عطاری اور جہانزیب عطاری بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ADC اپر کوہستان عمران ضیاء سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز اپر کوہستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں عمران ضیاء نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 ستمبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امامت کورس کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شعبہ عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کی ترغیب دلائی نیز نمازِ جنازہ اور تدفین کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر ملتان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مزار شریف پر قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ زائرین کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف سیّد ایاز الحسن سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو کفن دفن کے حوالے سے معلومات دینے کے لئے کوئٹہ بلوچستان کی روزی خان مارکیٹ میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے مدرسین سمیت مارکیٹ کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس نشست میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

اس موقع پر ٹاؤن نگران نور العینین عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار قاری حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:امتیاز عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 ستمبر 2022ء بروز منگل کوئٹہ کے علاقے زرغور ٹاؤن کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین سمیت علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:امتیاز عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دینےکے لئے دعوتِ اسلامی کےتحت  شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری (امام و خطیب جامع مسجد انوار چشتیہ مہتمم جامعہ انوارچشتیہ تعلیم القرآن للبنات ڈسکہ) سےملاقات کی۔

ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دارمولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دارمولانا فاروق عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے حافظ غلام مرتضی قادری کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور شعبہ کے تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مولانا حافظ محمد فضل عثمان سلطانی اور مولانا محمد زوار جلالی (مدرس دارالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ ڈسکہ) سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک اور پاکستان میں ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے جامعات میں ہونے والے کورسز کے متعلق گفتگو کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 ستمبر 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا فیضان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں اس اجتماعِ پاک کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے نگران اور شعبہ FGRF کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ کو دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین عطاری موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)