نماز
مومن کی معراج ہے، نماز میرے آقا ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز جنت کی کنجی ہے،
نماز اللہ پاک سے ہم کلام ہونے کا ذریعہ ہے، نماز تمام پریشانیوں کا حل ہے۔ حضور
کریم ﷺ اور ہمارے اسلاف رات رات بھر قیام کرتےتھے، اس کے علاوہ جب بھی کوئی مصیبت و پریشانی کا سامنا
ہوتا تونماز ہی کے ذریعہ اللہ رب العزت سے مدد طلب کرتے اور رحمت الہی سے ان کی
پریشانی حل ہوجاتی تھی۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین و محبین کو نماز کی ترغیب دلاتے
رہتے ہیں۔ عاشقان رسول کو نماز کی مزید ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا
رسالہ ”نماز
سے مدد کی تین حکایات“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو
، رومن اردو، سندھی، بنگلہ،پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی
کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل
لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز سے مدد کی تین حکایات“ پڑھ
یا سن لے اُس کا دل نماز میں لگا دےاور اس کو بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں