27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
18 ستمبر کو فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری بیان فرمائیں گے
Fri, 16 Sep , 2022
2 years ago
عاشقان
رسول کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنے اور ان کے دلوں میں خوف خدا اور عشق رسول پیدا
کرنے کے لئے دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً مختلف اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔
اسی
سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 ستمبر 2022ء بروز اتوار بعد
نماز عشاء رات 8:45 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔اجتماع میں مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔اس اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔