21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں نمازو روزہ کے مسائل سمیت دیگر فرض علوم
سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کو قائم کیا ہے جس کی ملک و بیرونِ ملک میں مختلف برانچز
ہیں۔
26 ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پنجاب
پاکستان کے شہر گجرات میں قائم برانچ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ہوم شفٹ
کے مدرسین اور ناظمین کی شرکت رہی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں اور
شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر گفتگو کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )