اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں میانوالی زون، حافظ والا کابینہ میں شخصیات میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں میانوالی زون کی رکن زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے حافظ والا کابینہ میں تین شخصیات اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضا نِ تلاوت قرآن کورس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے اور دیگر اسلامی بہنوں سے جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کرنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔


منتخب آیاتِ قراٰنی اور ان کی مختصرتفسیر پر مشتمل تالیف

آیاتِ قرآنی کے انوار

(مؤلف: ابورجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭مختلف موضوعات پر تیس آیات قراٰنیہ کا انتخاب کیا گیاہے ۔٭ ترجمہ قراٰن کےلئے اردو تراجم میں سے درست ترین ترجمہ یعنی امام اہلسنت مجدددین وملت حضرت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمہ ’’کنزالایمان ‘‘کا انتخاب کیا گیاہے ۔٭آیت کی تفسیر ’’ نور العرفان ‘‘از مفسر شہیرحکیم الامت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی اور ’’خزائن العرفان ‘‘ از صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے لی گئی ہے۔٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

61 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2011 ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً37 ہزار600کی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاک مکتبۃالمدینہ للبنات کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ دار، پاک آرڈر بُکر اور کراچی ریجن آرڈر بُکر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے بہتر کارکردگی کے حوالے سے نکات فراہم کئےاور ہفتہ وار اجتماع میں تقسیم رسائل کا اسٹال لگانے اور تقرری مکمل کرنےکےحوالےسے  اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون 1 گلشن کابینہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جن میں ایک کالج کی طالبہ، ایک یونیورسٹی کی طالبہ اور ایک مدرسہ سے ملاقات کی گئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رمضان میں ہونے والے کوئز پروگرام میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام کراچی ساؤتھ زون1 لیاری کابینہ میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کی علاقہ اور ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے اہم نکات بیان کئے نیز وقت پر کام کرنے اور جدول و کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کانفرنس کا ل مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح پر مقرر فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیسٹ رزلٹ مکمل کرنے ، ای رسید یوزرز بڑھانے، انڈپوزٹ اماؤنٹ کلئیر کروانے اور ڈونیشن کو سو فیصد ای رسید پر لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام21 اپریل2021ء کو اوکاڑہ ، بھلوال اور  پھلوارا کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار اور زون پاکپتن، ٹوبہ، جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بستوں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات کے اہداف پر بات چیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام 20 اپریل2021ء کو ٹوبہ، پاکپتن، جھنگ، سمندری اور گوجرہ کی بستہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار اور زون پاکپتن، ٹوبہ، جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بستوں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات کے اہداف پر بات چیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 20 اپریل 2021ء کو پاکپتن زون میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ڈونیشن بکس پر مقرر رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی بر وقت دینے، ذیلی تا ڈویژن سطح پر تقرر مکمل کرنے ، چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاطیں رسالہ کا ذیلی سطح تک کا ٹیسٹ دلوانے، ڈونیشن بکس، گھریلو صدقہ بکس وقت پر کھلوانے اور اپنے شعبے کے کام کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں میں ایصال ثواب محفل کا انعقاد ہوا جس میں زون وڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ”قبر کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” راہ خدا میں خرچ کرنے “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوٰة کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز زکوٰۃ و صدقات کے ذریعے دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔