5رمضان المبارک کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
5رمضان المبارک 1442ھ کو نماز تراویح اور
نماز عصر کے بعد مدنی چینل پر براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ۔
امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نماز، سحری اور افطاری کے اوقات کا خیال
رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمدللہ دعوتِ اسلامی کے
پاس توقیت دان ہیں،شعبہ "اوقاتُ الصلوٰۃ" نےI.Tڈیپارٹمنٹ
کے تعاون سے Prayer Timesکےنام سے اپیلی کیشن بنائی ہے ،اسے ڈاؤن لوڈ کرلیں ،اس کے مطابق روزہ نمازکی ادائیگی کیجئے ،مسجدمیں
جوکلینڈرلگے ہوتے ہیں ،بعض اوقات وہ کافی پرانے ہوتے ہیں جبکہ وقت کے گزرنےکے ساتھ
ساتھ وقت میں کچھ نہ کچھ فرق آتاہے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: داتاگنج بخش
سیّدعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ
اورلاہورکے بارے میں امیراہل سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا ؟
جواب: لاہوربین الاقوامی شہرہے،داتاحضوررحمۃ
اللہ علیہ نے اس شہرکو رونق بخشی ہوئی ہے ،جتنی رونق داتاحضورکے مزارپر دن رات ہوتی ہے کسی
اورولی کے مزارپر مَیں نے نہیں دیکھی
،ساراسال سحری کے وقت دُعاہوتی ہے ۔
سوال: سیدی قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں امیرِ
اہل ِ سُنّت نے کیا فرمایا؟
جواب: سیدی
قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین احمدمدنی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ تھے ،اعلیٰ حضرت کے خلیفہ تھے
،دنیا بھرکے علماء ومشائخ ان کی خدمت میں حاضرہوتے تھے ۔
سوال: مدنی
مذاکرے میں امیرِ اہلِ سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی صاحب کا کن الفاظ کے
ساتھ ذِکرفرمایا ؟
جواب:حضرت شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم تھے
،اکابرین میں سے تھے،استاذُالعُلماتھے،اب
ان کےشاگرداستاذُالعُلماہوگئے ہوں گے ،یہ دعوتِ اسلامی سے محبت کرتےتھے،شفقتیں
فرماتے تھے ،مَیں جب اوکاڑہ میں جاکربیان کرتاتھا اوریہ اوکاڑہ ہوتے تھے تو میرے
بیان میں آتے تھےاورمجھ سے فرماتےکہ مجھےتمہاری دُعاپسندہے،اس میں شرکت کےلیے
آتاہوں۔امارات میں مجھے ایک بنگلہ دیش کے عالم ملے تھے،انھوں نے مجھے بتایاکہ میں
پیرکی تلاش میں تھا مجھے سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی
خواب میں زیارت ہوئی ،اس وقت مجھے علامہ
غلام علی اوکاڑوی صاحب دکھائے گئے تو
مجھے فرمایاکہ ان سے بیعت کرلو۔
سوال: اپنے ملک
پاکستان کا ذکرکس طرح کرناچاہئے؟
جواب: ہمیں اپنے ملک
کی اچھائی بیان کرنی چاہئے ،اپنے وطن کی کمزوربات نہیں کرنی چاہئے ،یہاں اسلام
پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔
سوال:کیامکڑی(Spider) کے
جالے صاف کرسکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں صاف
کرسکتے ہیں ،جالے رہنے سے تنگدستی آتی ہے ۔
سوال: علم اَبجدکے
اعتبارسے اسم ِجلالت یعنی لفظ اللہ کے کتنے حروف ہیں ؟
جواب:66 حروف ہیں ۔
سوال : فاسق اورفاجرکا کیا معنیٰ ہے ؟
جواب: جوایک مرتبہ کبیرہ گناہ کرے تو وہ فاسق ہے، اسی طرح صغیرہ گنا ہ کو ہلکاسمجھ کرکیا
جائے تو سخت کبیرہ بن جائےگا ۔یا صغیرہ گنا ہ پراصرارکرے یعنی باربارکرےتویہ کبیرہ
گنا ہ بن جائے گا کرنے والا فاسق ہوگا،فاجربھی فاسق کے معنی ٰ میں ہے ،اعلیٰ حضرت
نے فاسق کو فاجرفرمایا ہے ۔
سوال: کیا روزانہ 20
رکعت نمازِتراویح پڑھناہوگی؟
جواب: جی ہاں! 20رکعت
تراویخ پڑھناسُنّتِ مؤکدہ ہے ،اس لیے 20رکعت ہی تراویح
پڑھئے،ایک بھی کم نہ کریں ۔
4رمضان المبارک کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی
مذاکرے کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
یکم رمضان المبارک 1442ھ
سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی مدنی چینل پر براہ راست مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
4 رمضان المبارک
1442ھ کو بعد نماز تراویح اور نماز عصر کے
بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل
کے ناظرین کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: بے
صبری
کیاہے ؟
جواب :ہرایک
کو اپنی مصیبت یا صدمےکے بارے میں بتاتے رہنا، گِلہ شکوہ کرنا ،بے
صبری ہے ،صبریہ ہے کہ صدمہ پہنچتے ہی خاموش ہوجائے،بعدمیں تو صبرآہی جاتاہے ۔حدیث
پاک میں پہلے صدمے پرصبرکرنے کی فضیلت آئی ہے ۔
سوال : کسی کو
صدمہ پہنچے تو کیا اسے سمجھانا چاہئے ؟
جواب: کسی کو تازہ غم پہنچے تو اسے سمجھایا
نہ جائے ،رونے دیاجائے ،رونے نہ دینا طباًنقصان دہ ہے ،البتہ ہرچیزمیں اعتدال ہونا چاہئے۔
سوال: آپ کی تصنیف ’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘کے بارےمیں کچھ ارشاد فرمادیں ؟
جواب:" غیبت کی تباہ کاریاں" اردوکی سب سے ضخیم یعنی
بڑی کتاب ہے ۔سب اس کامکمل مطالعہ کریں
،اللہ کرے اس کو مکمل پڑھنے والے کوتغمہ ٔ مغفرت مل جائے ۔
سوال: مسکرانے کے کیافوائدہیں ؟
جواب:مسکرانا
سُنّت ہے ،مگراس کا کوئی موقع اوراچھی نیّت بھی ہو،مسکرانے سے سامنے والے کے دل میں خوشی داخل ہوگی یہ بھی کارِ ثواب ہے
،سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ایک مبارَک نام مُتبَسِمْ(مُتَبَس ۔ سِم)بھی ہے یعنی مسکرانے والے ،نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کثرت سے مسکرایا کرتے تھے ،مسکرانے کے کئی فوائدہیں
،اس سےذہنی دباؤ(ڈِپریشن)کم ہوتاہے ،قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتاہے ۔مسکرانا متعدی فعل ہےیعنی جب کوئی
مسکراتاہے توسامنے والابھی مسکراتاہے ۔جوہنستاہے اس کا گھربستاہے۔مسکرانے سے خود
بھی بندہ راحت میں رہتاہے ۔
سوال: محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا سرداراحمد چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: مَیں جوانی
میں قاری مصلح الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس حاضرتھا تو قاری صاحب نے محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا سرداراحمد
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کے بارے میں بتایا کہ یہ سُنتوں کے بہت پابندہیں، انہوں نے
کبھی قہقہہ نہیں لگایا ،کیونکہ قہقہہ لگانا سنت نہیں ،یہ بھی بتایا کہ یہ جب
حدیث پاک پڑھاتے ہیں اورنبی ِکریم صلی اللہ علیہ وسلم پرہونے والےمظالم کا
ذکرآتاتو رونے لگتے ہیں اور روروکر
پڑھاتے ہیں،بڑے بڑے علما ء محدثِ اعظم پاکستان کے شاگردہیں ۔یہ دونوں باتیں سن کر میرے دل میں محدث ِاعظم پاکستان کی محبت
وعقیدت میں اضافہ ہوا،لیکن یہ یادرہے کہ قہقہہ لگانا گناہ نہیں ہے ۔
سوال : بات بات پر لوگوں سے ناراض ہونا کیسا؟
جواب: بات
بات پر ناراض ہونا دُرست نہیں ،کسی سے بگاڑنی نہیں
چاہئے،
جو بات بات پر ناراض ہوتا،منہ بگاڑتاہے لوگ اسے چھوڑدیتے ہیں، وہ اکیلارہ جاتاہے ۔
سوال: غزالیِ
دوراں حضرت علامہ سیداحمدشاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہکے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:غزالیِ دوراں حضرت علامہ سیداحمدشاہ کاظمی صاحب
سے زیادہ بااَخلاق میں نے نہیں دیکھا ،یہ ہجوم میں بھی
لوگوں سے بڑے اَخلاق سے ملتے تھے ،کوئی
دعا کے لیے کہتاتو فوراًدعادے دیتے تھے ،بہت ملنسارتھے ،مدینہ شریف میں
میری ان سے ملاقات ہوئی تو بہت خوش ہوکرملے ۔کسی نے میری ان سے شکایت کی، انھوں نے میری حمایت میں تحریری طورپر اس
کا جواب دیا ،رحیم یارخان کے ان کے مرید حافظ صاحب نے مجھےبتایاکہ میری موجودگی میں کسی نے آپ کی شکایت کی تو
علامہ کاظمی صاحب نے آپ کی حمایت کی اوراُسے سمجھایا۔
سوال: باربارقسم
کھانا کیسا ؟
جواب: سچی
قسم بھی باربارنہیں کھانی چاہئے ،امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاکہ میں نے زندگی میں کبھی سچی قسم بھی نہیں کھائی ۔اس سےایک نقصان یہ ہوسکتاہے کہ کبھی جھوٹی قسم بھی ہوجائے گی۔
سوال: جوباربارگھرچھوڑنے کی دھمکی دے، اس کے ساتھ کیا
سلوک کرنا چاہئے ؟
جواب: منع کرنا چاہئے ،اسے مان دینا چاہئے ،امتحان
میں نہیں ڈالنا چاہئے،دھمکی دینے والے کو چاہئے کہ وہ اس طرح نہ کرے،اس سے بندے کی
عزت کم ہوتی ہے ۔
سوال: منہاج العابدین کا معنی کیا ہے ،اس
کتاب کا مُطالَعہ کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب : منہاج
ُالعابِدین کا معنیٰ ہے" عبادت گزاروں کا راستہ"،یہ امام
محمدبن محمدغزالی رحمۃ اللہ علیہ کی
آخری کتاب ہے ،یہ بہت عمدہ کتاب ہے ،اسے پڑھ کر آپ فکرمندہوجائیں کہ اب تک میری زندگی اس طرح کیوں گزری ،اسے پڑھیں اِنْ شَاۤءَ اللہُ الکریم بہت نفع اٹھائیں گے ،مکتبۃ
المدینہ نے اسے ترجمہ مع تخریج شائع کیا ہے ،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے اورکتابیں بھی لکھی ہیں
،عربی میں 5 جِلدوں پر مشتمل اِحیا ءُ العُلوم اورفارسی میں کیمیائے سعادت آپ کی کتابیں ہیں، سب کا
موضوع ایک ہی ہے ۔
سوال: درزی کے پاس اگرکسی کا کچھ کپڑا،کم یا زیادہ
بچ جائے تو اُسے کیا کرناچاہئے ؟
جواب: بچ جانے والا کپڑاکم ہویا زیادہ سِلے ہوئے کپڑوں کے ساتھ واپس دیا جائے،یہی سلامتی کی راہ
ہے۔
سوال: کیا وضومیں اعضائے وضو دھوتے ہوئےدُرُودشریف پڑھنا افضل ہے ؟
جواب: جی ہاں ۔
سوال: قرضہ اُتارنے کا وظیفہ ارشادفرمادیں ؟
جواب: تاحصولِ مُرادہرنمازکے بعدیہ
دُعا11،11 باراورصبح وشام 100،100بارروزانہ (اول
وآخرایک باردُرود شریف )پڑھئے: اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ
عَنْ حَرَامِکَ، وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ ترجمہ :اے اللّٰہ! مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام
سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سِواغیروں سے بے نیازکردے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن
کابینہ میں مختلف جگہوں پرفیضان ِتلاوت کورس کا انعقاد ہوا جن میں جوہر ٹاؤن کابینہ
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودرست انداز میں ِتلاوت کرنے کاطریقہ بتاتے
ہوئے رمضان کو عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔
لکی
مروت کابینہ کی پنیالہ ڈویژن کے علاقہ وانڈہ مدد میں ماہانہ اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کی پنیالہ ڈویژن کے علاقہ وانڈہ مدد
میں ماہانہ اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اور وانڈہ مدد کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے اپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
15اپریل کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 15 اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز
تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:3 رمضان المبارک حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکا یومِ عُرس ہے ،آپ
کی سیرت کے بارے میں کچھ مدنی پھول عطافرمائیے۔
جواب: حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاپیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی سب
سے چھوٹی اورپیاری بیٹی ہیں،آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زوجہ اورحضرت
امام حسن اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ ہیں ۔
سوال : حکیم
الامت حضرت مفتی احمدیارخان رحمۃا للہ علیہ کا یوم عرس بھی 3 رمضان المبارک ہے، آپ کے
بارے میں کچھ ارشادفرمائیں۔
جواب: حکیم الامت مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1314ھ یا 1324ھ کومحلہ کھیڑہ بستی اوجھیانی (ضلع بدایوں ،یوپی) ہندمیں ہوئی ،جب اذان ہوتی تو آپ اہتمام کے ساتھ اذان کا جواب دیتے اورسب کام
چھوڑکر نمازکی خود بھی تیاری کرتے اورگھر والوں کو بھی نمازکی تیاری کا کہتےتھے ،کہاجاتاہے کہ آپ
کی پچاس(50) سال تک تکبیرِاُولیٰ
فوت نہیں ہوئی۔
سوال:اس طرح کہنا کہ اتنے
گناہ نہیں کرنے چاہئیں کہ اتنا رونا پڑے ؟
جواب: میں نے 1980ء میں کچھ سادات ِ
کرام کے ساتھ حج کیا ،عرفات میں مَیں اُن سے بچھڑگیا ،سادات کو تلاش کرتے
کرتے ایک خیمے میں پہنچ گیا ،وہاں عرفات میں مجھے دعاکرنے کا کہا گیا ،میں نے روروکر دعاکی ،ایک شخص نے مجھے
کہا کہ اتنے گناہ کیوں کئے کہ اتنا رونا پڑے۔اس شخص کا اس طرح کہنا درست نہیں ہے
،بہرحال گنا ہ کرنا نہیں چاہئےاوردعامیں
رونا ترک نہیں کرنا چاہئے ۔
سوال: حضرت
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکے کتنے بیٹے اورکتنی بیٹیاں تھیں ؟
جواب:3شہزادے (بیٹے)(1)حضرت امام
حسن(2)حضرت امام حسین(3)حضرت امام محسن اور3 شہزادیاں (بیٹیاں)تھیں:(1)حضرت زینب
(2)حضرت اُمِّ کلثوم(3)حضرت رُقیہ ،ان میں حضرت زینب زیادہ مشہورتھیں
،یہ کربلامیں حضرت امام حسین کے ساتھ تھیں اوربہت بہادر تھیں۔
سوال: حضرت
فاطمہ رضی
اللہ عنہا کی عبادت کا کیا اندازتھا ؟
جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
بہت زیادہ عبادت گزارتھیں ، ساری ساری رات عبادت
میں مصروف رہتیں حتی ٰ کہ شادی کی پہلی رات بھی عبادت میں گزاری ۔
سوال: آپ اپنی چیزوں کارخ
قبلے کی جانب کیوں رکھتے ہیں ؟
جواب:برسوں پہلے کی بات
ہے کہ حضرت مفتی عبداللطیف صاحب گوجرانوالہ سے کراچی تشریف لائے ہوئے تھے ،میں نے ان سے کتاب رفیق الحرمین کی تفتیش کروائی تھی ،مَیں
نے دیکھا کہ وہ اپنے چپل کا رخ قبلے کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نےاِس کے بارے میں
پوچھا تو فرمایا کہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سرداراحمدصاحب(یہ اُن کے استاذتھے) اپنےچپل کا رُخ قبلے
کی جانب رکھتے تھے ،مَیں نے اُن سے یہ
سیکھا اوراپنی چیزوں کا رخ قبلے کی جانب رکھنے کی کوشش کرتاہوں ،یہ عشق ومحبت کی باتیں ہیں ،عشق کا جومعاملہ شریعت
سے نہ ٹکراتاہو،اس پر تنقیدنہیں کی جاسکتی۔
سوال:کیا ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھناضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ،ماہِ رمضان میں نمازِتہجدپڑھنا
آسان ہوتا ہے کہ سحری کے لیے تو اُٹھنا ہی ہوتاہے ،پڑھنی چاہئے کہ رات
کی نماز میں یہ افضل ہے۔
سوال: معترض یعنی اعتراض کرنے کے بارے میں بزرگوں نے
کیا لکھا ہے ؟
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت
ریجن کراچی ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ، زون اور دیگر اسپیشل پرسنز ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
14اپریل کو عالمی مدنی مرکز میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 اپریل2021ء کو بعد نماز عصر مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مدنی چینل کے
ناظرین کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:72 نیک اعمال میں ٹریفک قوانین
پر عمل کرنابھی شامل ہے،
اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب: ٹریفک
قوانین ہمارے
فائدے کے لیے ہیں ،ان قوانین پر
عمل کرنا چاہئے ،ان قوانین پر عمل کرنے کو اچھاعمل ہی کہا جائے گا۔
سوال : کیا ماہِ رمضان میں گناہوں کی شدت بڑھ جاتی ہے؟
جواب: جی ہاں!جس طرح ماہِ رمضان میں نیکی کا ثواب بڑھ جاتاہے ،اسی طرح گناہوں کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے ۔
سوال: جومذاق
کرے اس کے ساتھ ہمارارویّہ کیساہوناچاہئے ؟
جواب: اگرآپ
ردِّ عمل دیں گے یاصرف گھُورکے دیکھیں گےبھی تو اُسے مزہ آئے گا،اس لیے آپ نظر انداز(Ignore)کردیں
،اگرہوسکے تو مسکرادیں ، اس پروہ شرمندہ ہوکرچلاجائے گا،البتہ مذاق کرنے
والا گنہگارہوگا،کیونکہ جس کا مذاق اُڑایاجاتاہے اس کی دل آزاری ہوتی
اوراِیذاپہنچتی ہے ۔جس نےکسی کا مذاق اُڑایا ہواُسے تلاش کرکے معافی مانگی جائے
،اللہ پاک کی بارگاہ میں بھی توبہ کی جائے۔
سوال: نرمی
کےکیا فوائدہیں؟
جواب:دِین ودُنیا کے کام نرمی سے ہوتے
ہیں ،نیکی کی دعوت دینےکے لیے نرم گفتگوکریں ،ہم اللہ پاک کی رضا کے لیے نرمی اختیارکریں تو ثواب بھی ملے گا۔
سوال: کیا روزہ کھولنے کےبعدگناہ کرسکتے ہیں ؟
جواب: توبہ توبہ ! رمضان ہمیں پاک کرنے کے لیے آیا ہے ،ذہن بنا لیں کہ
گناہ کی طرف رخ ہی نہیں کرنا ،
ہرگناہ جہنم میں لےجانے والاہے
سوال: کیا رنگوں
کے بھی اثرات ہوتے ہیں،پیلا(Yellow)جوتاپہننے
کاکیافائدہ ہے ؟
جواب: جی ہاں!رنگوں کے اپنے اثرات ہوتے ہیں ،لوگوں
کو مختلف رنگ اچھےلگتےہیں،عاشقانِ رسول کو سبزگنبدکی نسبت سے سبزرنگ اچھا لگتاہے۔
حضرتِ علی رضی اللہ عنہ
پیلے رنگ(Yellow
Color) کے جُوتے پہننے کی
ترغیب دلاتے اور فرماتے :جس نے پیلے رنگ(Yellow Color) کا جُوتا پہنا اُس کے غم کم ہوں
گے
۔ (رُوْحُ
الْمَعَانی ،۱/۳۹۲ ) حضرتِ
عبداللہ بن زبیر اور حضرت یحییٰ بن
کثیررَضِیَ اللہُ عَنْہُمَانے سیاہ جُوتے پہننے سے
منع فرمایا کیونکہ یہ غَم کا باعِث ہوتے ہیں۔(تفسیرِ قرطبی ،۱/۳۶۳ )
سوال: ماہِ
رمضان میں فوت ہونے والےکوبھی
کوئی فائدہ ہوتاہے؟
جواب: ماہ رمضان میں فوت ہونے والاسوالاتِ قبرسےامان پاتا اورعذاب قبرسے بچ جاتاہےاورجنت
کا حق دارقرارپاتاہے۔(فیضان سنت،1/ 903)
سوال: دعوتِ اسلامی کے لیے جو چندہ(Donation) اکٹھاکررہے ہیں ،دے
رہے ہیں ،دلوارہے ہیں، ان کے لیےدُعا فرمادیں ؟
جواب :
یااللہ !انہیں سلامتیِ ایمان عطافرما،رمضانِ
مدینہ کی سعادت دے اوران کی بےحساب مغفرت فرما۔امین۔
سوال : آپ
نگرانِ شوریٰ حاجی عمران کو شیرکیوں کہتے ہیں ؟
جواب: شیرکہنا اِستعارہ ہے جب کسی کو شیرکہاجاتاہےتو
اس سے مرادیہ ہوتاہے کہ وہ بہادرہے ۔
سوال: جب حضرت
شعبا ن راعی رحمۃ اللہ علیہ کو
بتایا گیاکہ راستے میں شیرکھڑاہے،جس کی وجہ سےراستہ بند ہےتو آپ نے کیا کیا؟
جواب: آپ اُس شیرکے پاس تشریف لے گئے اوراُس کا کان پکڑکر راستے
سےہٹادیا ۔
سوال: کیانابالغ بچے سے دعاکروانی چاہئے ؟
جواب : جی
ہاں ! حضرت عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ مدینہ شریف کے بچوں
سے فرماتے تھے کہ بچّو! دُعاکروعمربخشاجائے ۔
سوال : کیا نام کے بھی اثرات ہوتےہیں ؟
جواب: جی ہاں! نام کے اثرات ہوتے ہیں، حدیثوں میں
اس کا ذکرہے،نام وہ رکھا جائے جس کا مطلب اچھاہو۔
سوال: حضرت سعیدبن مسیّب رحمۃ اللہ علیہ کون تھے؟
جواب:حضرت سعیدبن مسیّب بن حَزن قرشی رحمۃ اللہ علیہ تابعی بزرگ اورولی اللہ ہیں ،ان کے
والداورداداصحابی تھے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساوتھ 2میں
مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں شیرشاہ
ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے فوائد اور مل کر مدنی کام کرنے کی
اہمیت بتاتے ہوئےدینی کاموں کو بڑھانے اور اس کی بہتری کے لیے نکات بتائے جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔
کراچی گلزار ہجری کابینہ میں آن لائن سیشن
(رمضان کیسے گزاریں) کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 کی
کابینہ گلزار ہجری میں 6 دن کے آن لائن سیشن (رمضان کیسے
گزاریں) کا انعقاد ہواجس میں 70 سے
زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائلِ رمضان
،روزے کے ضروری مسائل، تراویح اور لیلة القدر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جس
پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے ،مزید شارٹ کورسز کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے
اور کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ ، قصور زون
اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ
ہواجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کی زون مشاورت ،ڈویژن
نگران و تمام علاقہ مشاورت ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے
ہوئے شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات
بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے ،ذوق ِقرآن کورس میں شرکت کرنے ، رمضان میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں لانڈھی کابینہ میں اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں تقریباً36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے،نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے اور ہر ماہ
کے آخر میں اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
21اپریل 2021ء کو شعبہ صحابیات و صالحات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں
کی طرف آنے والے کاموں کی کثرت پر گفتگو کی اور کام کے لئے ایک اسلامی بھائی کا
اضافہ کرتے ہوئے انہیں اس کام کے لئے مختص کردیا گیا۔
Dawateislami