Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely ‘Blessings of Zakat’ was held in Barcelona Division, Spain in the first week of March 2021. 25 local Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

In this course, the attendees (Islamic sisters) were taught about Zakat in the light of the Holy Quran and Hadith, wisdom of Zakat, Zakat on gold, Zakat on paper money and the method calculating Zakat, etc. Moreover, Islamic sisters were given the mindset of giving their charities and donations to Dawat-e-Islami.


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

ڈرائیور کی موت

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں77ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ کفن دفن کی شراکت سے ہوا ۔ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے غسل میت کا طریقہ کار ، کفن دینے کاطریقہ کار سیکھایا گیا جس میں رکن زون گوجزانوالہ محمد احسان الحق عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹھل اور اس کے اطراف میں اسپیشل ہرسنز میں  دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون سکھر محمد زاہد عطاری نے شرکت کی۔ اس دوران اسپیشل اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ بھی ہوا جس میں انہیں قرآن پاک کی زیارت کروائی گئی اور اشاروں کی زبان میں قرآن پاک کی عظمت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ برہان نزد اٹک میں نارمل افراد (بولنے اور سننے والے افراد)کے لئے 12 دن کا اشاروں کی زبان کے کورس کا آغاز کر دیا گیا جس میں شرکا کورس کو تقریبا 1500 اشارےسکھائے جائیں گے جس کی مدد سے کورس کے شرکا اسپیشل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت د ے سکیں گے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


تفصیل

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمران عطاری اور جمیل عطاری معاون رکن ریجن نے کراچی ریجن کے بلائینڈ اسلامی بھائیوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبے میں 12 دینی کام بڑھانے اور رمضان المبارک کی تیاریاں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے اہداف پیش کئے،اس مشورے میں محمد سمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔( محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو حافظ آباد کابینہ ڈویژن بھٹیاں میں اوراق مقدسہ کے باکسز خالی کرنے کا سلسلہ ہوا۔

زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے خادم اوراق مقدسہ اور مقامی عاشقان رسول کے ساتھ مل کر باکسز خالی کئے ۔ (رپورٹ: محمدعمران عطاری، زون ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ) 


7 مارچ 2021ء کو چیمبرآف کامرس حیدر آباد میں تاجر اجتماع دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت چیمبر کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجتماع کے بعد نگران کابینہ حیدر آباد حاجی محمد سہیل رضا عطاری نے شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا اور تحائف پیش کئے۔ تاجران نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: محمد سہیل عطاری،ریجن ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء)


8مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کالیکی منڈی میں ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نےاجتماع شب معراج، ہفتہ وار رسالہ، مدنی دورہ اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: مکرم عطاری، ڈویژن نگران پرانی منڈی )


شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹڈذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں کے اندراج پر گفتگو کی ۔


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساہیوال طبیہ کالج میں اجتماع معراج منعقد ہوا جس میں پرنسپل کالج حکیم شہزاد، پرنسپل ہومیو کالج ڈاکٹر شیرافگن، پروفیسرز اور اطباء حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے ”نماز کی اہمیت“ کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون پتوکی میں حکیم ابو بکر بن یحییٰ اور حکیم عتیق الرحمن  کے مطب خانوں پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے اطباء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔