دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں”عشرۂ مبشّرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے کورس میں صحابی کی تعریف اور عشرۂ مبشّرہ صحابۂ کرام کا تعارف پیش کیا نیز عشرۂ مبشّرہ کے متعلق احادیث مبارکہ بیان کیں۔آخر میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور موسمیات میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں متعلقہ علاقے کی مدرسات نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی نیزسالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اورشخصیات خواتین سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے محمود آباد میں مدرسات کےدرمیان تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی تجوید کے حوالے سے تربیت کی اور کتاب رہنمائے مدرّسین “ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتےپاکستان بھر میں تقریباً 131 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات کے درمیان تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کابینہ وائز مدرسات اور کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماعات میں تجوید ، شعبے کےکام، مینول رسید اور ای رسیدسمیت دیگر امور پر تربیت کی گئی جبکہ پاکستان مشاورت ، ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تدریسی امور و شعبہ کے نکات پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  رابطہ برائے شخصیت پنڈی بھٹیاں کے وفد نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی(DSP) عرفان الحق سلہریا سے الوداعی ملاقات کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور خوشبو تحفے میں پیش کی ۔ (ذوالفقار عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن) 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اور مختلف مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور شخصیات خواتین نے ملاقاتیں کیں۔


گزشتہ دنوں اسٹوڈنٹس اجتماع میں  ہونے والے اجتماع میں نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی شخصیات کو شرکت کروائی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد انور لاشاری اور حاکم علی وریانی نے بیان میں شرکت کی۔ دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سماجی شخصیت ساجد علی رئیسانی سے ملاقات کی۔ مزید اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سابق کونسلر وریام ہاڑا کے بیٹے کے انتقال پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کوئٹہ کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور چکی شاہوالی ڈویژن میں دینی کاموں کے اضافے کے حوالے سے کلام کیا نیز دیگر خواتین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


ایم پی اے معظم علی خان عباسی کی والدہ کے انتقال پر  شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے تعزیت کی۔ مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ و جملہ لواحقین کو صبر کی تلین کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماع شب معراج میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے شرکت کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوادر زون   حب کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت ، زون مشاورت، کابینہ مشاورت اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے،تقرری مکمل کرنے،سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں چوہدری غلام مصطفیٰ گوجرنے مدنی مرکزفیضان مدینہ کاوزٹ کیا،نمازِجمعہ اداکی۔ فنانس  ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار قاری محمدخالداویسی عطاری نے مدرسۃ المدینہ ودیگرشعبہ جات کے حوالے سےبریف کیااورشبِ معراج کے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔( مجلس رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودھراں)