دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سیکٹر 15 کی جامع مسجد امدایہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مقامی اور مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ مزمل عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا اور میت کو دفنانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری)