دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting) ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کے کام میں بہتری لانے اور دیگر دینی کاموں کو مزید بڑھانےکی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر کابینہ میں محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  فروری 2021ء میں یوکے بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ میں ”اسلامک ہیروز کورس“ کے 6درجے منعقدہوئے جن میں کم و بیش 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات فراہم کی گئیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ زون کی یزمان کابینہ کے حلقہ عثمان غنی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقادہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں کوغسل میت کاشرعی طریقہ بتاتے ہوئے عملی طور پر اس میں شرکت کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامى کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ نیوکاسل ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم کے حوالے سے نیو اپڈیٹ اسلامی بہنوں بتائی نیز دینی کا موں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں ”فیضان زکوة کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 190 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورسز کے 6 درجے اردو اور 1 درجہ انگلش زبان میں ہوا۔ اسلامی بہنوں نے مدرسات کے انداز تدریس کو بہت سراہا گیا اور اسلامی بہنوں نے عقائد کے موضوع پر بھی کورسز منعقد کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور واقعۂ معراج کے نکات پر کلام کیا نیز بریڈفورڈ میں اس کورس کو منعقد کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ  ( Reading)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کے تحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔شعبہ ذمہ دار ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے زون مظفرگڑھ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون وکابینہ ،ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرروری اور بستوں کی تعداد بڑھانےکے حوالے سےذمہ داراسلامی بہنوں کو نکات دیتے ہوئے آئندہ کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا ظہارکیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے الفورڈ(Ilford) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ ،مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کے بارے میں بیان کیا نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کے غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت کو غسل و کفن دے سکیں۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یوکے لندن (London)ریجن میں مدرسات کےلئے 2دن کا تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدر سات اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماع میں مفتشہ اسلامی بہن نے طالبات کو تجوید کے ساتھ پڑھانے کے نکات بیان کئے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن نگران اسلامی بہن نےڈونیشن جمع کرنے کے بارے میں شرعی اور تنظیمی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان کے نکات اور مدنی عطیات کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔