نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا عمران عطاری کی ٹوانہ ہاؤس اسلام آباد میں آمد
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
پرنسپل المبین پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار جام خان کا مکتبۃ المدینہ کا وزٹ

دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے زیر
اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز بدھ پرنسپل المبین پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار جام خان نے مکتبۃ المدینہ
کا وزٹ کیا۔
نور مصطفی
عطاری نے کثیر الاشاعت ادارے مکتبۃ المدینہ کا تعارف کروایا ۔ مطبوعات کے
حوالے سے آگاہ کیا۔ مزید اس موقع پر مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ کیلنڈر تحفے میں دیا۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری)

.jpeg)
05
مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن، حافظ آباد زون و کابینہ ، دو ڈویژن حافظ آباد شرقی و غربی کے علاقہ نگران اور حلقہ نگران اسلامی
بھائیوں کا فیضان مدینہ کولو روڈحافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران کابینہ
حافظ آباد محمد منظور الحق عطاری نے دینی
کاموں کی بہتری کےلئے تربیتی مدنی پھول
دئیے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز جمعرات نوشہرہ ورکاں میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈویژن ذمہ دار، علاقہ نگران ، ذیلی
ذمہ دار سمیت نے محافظ اوراق مقدسہ بھی
شرکت کی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام
فیصل آباد کے علاقے احمد آباد فیروز شاہ میں نابینا افراد کے لیے جامعۃ المدینہ کے
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری
نے خصوصی شرکت کی اور بیان فرمایا۔
مارکیٹس کے مدرسۃالمدینہ بالغان میں اور سنی جامعہ دارالعلوم امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے زیر اہتمام 07 مارچ 2021ء بروز اتوار فیصل
آبادزون، غلام محمد آباد کابینہ کی مختلف
مارکیٹس کے مدرسۃالمدینہ بالغان میں اور
سنی جامعہ دارالعلوم امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران و دیگر شخصیات
نے شرکت کی۔
فیصل آباد، بھلوال ، کوٹ مومن میں جامعۃ المدینہ کے طلباء کا سرپرست اجتماع
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ جامعۃ المدینہ فار بوائز کے زیراہتمام 6مارچ 2021ء بروز ہفتہ فیصل آباد، بھلوال،
فیضان مدینہ ریاض الجنۃ مسجد، محبت کالونی،
کوٹ مومن میں جامعۃ المدینہ کے طلباء کا سرپرست اجتماع
ہوا۔
مختلف کلاسز کے طلباء کرام نے انگلش، عربی اور اردو
زبان میں بیان فرمایا اور نگران کوٹ مومن ڈویژن حاجی احمد خان عطاری نے صدقہ و علم
دین کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام و سلف صالحین رضی اللہ عنہم اجمعین کی محبت سے اپنے دلوں کو عشقِ رسول سے معمور کیا جائے، اس
موقع پر صدقے کے فضائل، دعوت اسلامی کا
تعارف، دینی کاموں میں شرکت، جامعات و مدارس میں داخلے کی ترغیب پر گفتگو کی۔
اس اجتماع میں طلباء کے درمیان ذہنی آزمائش، اشاروں کی زبان میں سنتیں اور آداب، نمایاں کارکردگی پر تحائف اور فیضان نماز کورس کرنے والے طلباء کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔(رپورٹ: سیف اللہ عطاری مدنی، نگران کوٹ مومن کابینہ)

صَحابیات کے اعلیٰ اوصاف پر مشتمل رسالہ
صحابیات اور شوقِ عِلْمِ دین
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسا لے کی کئی بار پروف ریڈنگ
70صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017ء سے لیکر2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً40ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
نیوکراچی میں عظیم الشان تاجر اجتماع، مفتی
علی اصغر عطاری مدنی کا خصوصی بیان
.jpg)
یکم مارچ 2021ء کی شب دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کے زیرِ انتظام جناح
کلچرآڈیٹوریم نیوکراچی5-E میں
عظیم الشان تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”زکوٰۃ کیا ہے؟اور کیسے نکالیں؟“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمایا۔
اجتماعِ پاک میں مفتی جمیل عطاری مدنی ، تاجرحضرات اور فیکٹری مالکان سمیت بڑی
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مفتی علی اصغر عطاری نے بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی شرائط اور اسکی تفصیلات،
وہ کون کون سے مال ہیں جس پر زکوٰۃ نکالی جائے گی؟، مستحق زکوٰۃ کون کون ہیں؟،
نصاب اور حاجتِ اصلیہ کسے کہتے ہیں؟، زکوٰۃ کن 6 چیزوں پر فرض ہے؟، کون کون سے
رشتے داروں کو زکوۃ دینا جائز ہے؟جیسے مسائل بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کی ادائیگی کے
اہم مسائل بیان کئے۔
تاجر اجتماع میں موجود شرکاء نے سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے جواب عطا فرمائے نیز یہ اجتماع
مدنی چینل پر براہ راست نشر بھی کیا گیا ۔
یہ اہم ترین پروگرام دیکھنے کے لئے نیچے Watch Video بٹن پر کلک کیجئے