پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ بالعلماء کے رکن زون شمالی لاہور نے  مرکزی جامع مسجد عثمانیہ کے خطیب اور ناظم تعلیمات مدرسہ عثمانیہ تعلیم القرآن داروغہ والا واہگہ ٹاؤن کابینہ میں علامہ مولانا سید ثناء اللہ ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی گفتگو بھی ہوئی۔(رپورٹ: محمد افضل عطاری ،رکن زون شمالی لاہور مجلس رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء)


مجلس خدام المساجد کے زیرِ اہتمام 28 فروری بروز اتوار جامع مسجد امام بخش شاہ پور صدرمیں ڈویژن مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ندیم عطاری نگران خوشاب کابینہ نے شرکا کی تربیت کی۔

نگران خوشاب کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں 12دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: بلال عطاری مجلس خدام المساجد)


یکم مارچ2021 مجلسِ اجارہ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں  کام کےلیے بھر تے والے والے اسلامی بھائیوں کو سر شاہد عطاری نے اجارہ دفتر پاکستان عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی رضوی بلڈنگ(کشمیر بلڈنگ) میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجارہ مجلس (Hr)،طبی علاج ،خیر خواہی فنڈ کے اصول سے آگاہی فراہم کی ۔ (رپوٹ۔ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی۔مجلس کارکردگی ذمہ دار، مجلس اجارہ پاکستان) 


شعبہ مدنی کورسز کے تحت 2 مارچ 2021ء کو عارف والاپنجاب میں مدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں محمداویس عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کی تربیت فرمائی اور عالمی مدنی مرکز کی آبادکاری اور احتیاطوں کے حوالے سے  رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان میں مدنی کورسز کروانے والے معلمین آن لائن شریک تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”خدام المساجد والمدارس “ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ لاہور شمالی زون میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں جامع مسجد فیضان غوث اعظم کا افتتاح نماز مغرب پڑھا کر کیا اور نماز کے بعد حاضرین میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔(رپورٹ:مجلس خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)


شعبہ حج و عمرہ کے تحت فیضان مدینہ ڈھرکی میں 1 مارچ بروز  پیر عمرہ تربیتی مدنی سیشن منعقد کیا گیا جس میں نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے بہترین انداز میں عمرہ کی پریکٹیکلی تربیت فرمائی۔ اس تربیتی سیشن میں مقامی علماء کرام و طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقان رسول نے دلچسپی سے شرکت کی ۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کے شہر ظفر وال میں جدول رہا جہاں بس(Bus) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ رسالہ پڑھ کر سنایا ۔ ٹرانسپورٹ شخصیت رانا ناصر نے فیضانِ نماز کورس کی نیت کی۔

مدینہ ٹریول پہ ٹرانسپورٹ اجتماع میں بیان کیا ، فیضانِ نماز کورس کی تیاری کی۔ اڈا مینجر اور وابستگان شعبہ ٹرانسپورٹ ظفر وال نے رسائل تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈرائیور اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام2 مارچ 2021ء بروز  منگل سندھ لاڑکانہ میں مدنی مشورہ و عمرہ تربیتی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ نے جامعۃ المدینہ کے علماء کرام و طلباء کے درمیان عمرہ کا عملی طریقہ بیان کیااور لاڑکانہ زون میں زائرین مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ سے ملاقات کی۔ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: رکن زون عبد الرزاق عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام2 مارچ 2021ء بروز  منگل سندھ لاڑکانہ کی ایک سوسائٹی میں واقع قادری مسجد میں شخصیات کے درمیان عمرہ تربیتی سیشن ہوا جس نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے سفر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے آداب بیان فرمائے اور شخصیات نے اس تربیتی سلسلہ کو سراہا۔(رپورٹ: رکن زون عبد الرزاق عطاری )


2  مارچ 2021 بروز منگل فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریجن فنانس ذمہ دار معین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے قرب میں قائم نیو ڈونیشن سیل کا وزٹ کیا اور اسٹال پر موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات کے اضافے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: عبدالرزاق عطاری زون فنانس ذمہ دار) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”ائمہ مساجد“ کے زیر اہتمام 2 مارچ 2021ء بروز منگل  گوجرانوالہ شاہین آباد، گوجرانوالہ سینٹر میں نوید عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، ماجد عطاری ریجن خود کفالت ذمہ دار اور عبدالرحمن مدنی رکن زون مجلس ائمہ مساجد اسلامی بھائیوں نے مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

بستہ ذمہ دار کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آمدن بڑھانے کے حوالہ سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستہ پر آنے والوں کے حوالہ سے تربیت فرمائی۔ آخر میں مدنی بستہ کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نیو کراچی قبرستان اور گبول قبرستان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گورکن اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے قرآن پڑھنے کی اہمیت اور فضیلت پر بیان کرتے ہوئے قرآن پڑھنے کی نیت کروائی اور مجلس کفن دفن میں کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)